پیلی بھیت: 23؍جون
(زین نیوز)
اترپردیش کے پیلی بھیت میں آج صبح پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 10افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 7فراد شدید زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے یہ حادثہ آج صبح نیشنل ہائی وے پر پیش آیا 17 عقیدت مندوں سے بھری پک اپ وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں پک اپ وین میں سوار 10 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سڑک حادثے کی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی راحت اور امدادی کارروائیاں کیں
UP: 10 dead, 7 injured after a DCM vehicle returning from Haridwar met with an accident at about 4:30 am this morning. Of the 17 people, 10 died on the spot, 5 being treated at a district hospital, 2 referred to Bareilly. We've contacted their families..- Pilbhit DM Pulkit Khare pic.twitter.com/2ZzuCNDIev
— Dynamite News (@DynamiteNews_) June 23, 2022
ہریدوار سے لکھیم پور کھیری جا رہا ایک ٹرک پیلی بھیت کے گجرولا پولیس اسٹیشن کےقریب درخت سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا۔ یہ جان لیوا حادثہ صبح چار بجے کے قریب علاقے میں پیش آیا۔ گاڑی میں سوار ہریدوار سے گنگا میں نہانے کے بعد واپس آرہے تھے۔
حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ دو افراد علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئے۔ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے اور ایک کو بریلی منتقل کیا گیا۔ پیلی بھیت کے ضلع اسپتال میں چھ افراد زیر علاج ہیں۔ زیادہ تر متاثرین لکھیم پور کے گولا کے رہنے والےبتائے جاتئ ہیں۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
دراصل، پیلی بھیت کے پورن پور ہائی وے پر گجرولا میں واقع مالامود میں ایک پک اپ درخت سے ٹکرا گئی ۔۔ جمعرات کی صبح پیلی بھیت کے گجرولا میں واقع مالا موڑ پر پک اپ (مہندرا) کے ڈرائیور کو اچانک نیند کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے پک اپ درخت سے ٹکرا گئی۔
تاہم موقع پر موجود ایک شخص نے مرنے والوں کی تعداد 11 بتائی ہے۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ایمبولینس بلا کرمہلوکین اور شدید زخمیوں کو اسپتال بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ مہلوکین کی شناخت نہیں ہو پائی ہے
اس حادثے میں 10 عقیدت مندوں کی موت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔ یہ سب ایک ہی خاندان سے بتائے جا رہے ہیں۔ عقیدت مندوں کا خاندان گنگا میں نہانے اور درشن کرنے کے بعد واپس ہریدوار جا رہے تھے
درحقیقت، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ڈرائیور کا سونا بتایا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پک اپ اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثہ صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پیلی بھیت ضلعی اتھارٹی کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے
