معروف اردو افسانہ نگاروں کی شرکت
حیدرآباد:۔9 نومبر
(پریس نوٹ)
شعبہ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ساہتیہ اکادمی ،نئی دہلی کے اشتراک سے 30 نومبر کو ایک قومی سمپوزیم بہ عنوان ”اردو افسانہ : تجزیہ و تنقید“ کا انعقادعمل میں آرہا ہے۔
صدر شعبہ ¿ اردو اور سمپوزیم ڈائرکٹرپروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی کی اطلاع کے مطابق اس سمپوزیم کا افتتاحی اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن کی صدارت میں صبح 10 بجے یونیورسٹی کے سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔
سینئر افسانہ نگار، شاعر، دانشور اور سابق افسر بہار ایڈمنسٹریٹو سروسیز جناب شفیع مشہدی مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول براے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات بہ طور مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ پروفیسر شمس الہدیٰ کا استقبالیہ خطاب ہوگا ۔ڈاکٹر فیروز عالم موضوع کا تعارف پیش کریں گے۔
سمپوزیم کے تین اجلاسوں میں جناب شفیع مشہدی، جناب سلام بن رزاق، پروفیسر غضنفر، پروفیسر طارق چھتاری، جناب مظہرالزماں خاں، جناب نورالحسنین اور محترمہ قمر جمالی افسانے پیش کریں گے۔پیش کردہ افسانوں کا تجزیہ بالترتیب پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی، ڈاکٹر سید محمود کاظمی، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر محمد زاہدالحق، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، ڈاکٹر اسلم پرویز اور ڈاکٹر حمیرہ سعیدکریں گی ۔
اس کے مختلف اجلاسوں کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، ڈاکٹر محمد امتیاز عالم، ڈاکٹر بدر سلطانہ اورڈاکٹر جابر حمزہ نبھائیں گے۔سمپوزیم کے کنوینر ڈاکٹر فیروز عالم، اسو سی ایٹ پروفیسر، شعبہ اردو ہیں۔
اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میںشائقین ادب سے شرکت کی گزارش ہے۔اس قومی سمپوزیم کے تمام اجلاسوں کا راست ویب کاسٹ یونیورسٹی کے یو ٹیوب چینل https://www.youtube.com/watch?v=spqr03uPg4k ، ٹوئٹر https://twitter.com/officialmanuu?s=08 اور فیس بک پیج https://www.facebook.com/manuuhydofficial پر کیاجائے گا۔
