مولانا محمد ابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی‘ مولانا محمد فضل الرحمان محمود صاحب کا خطاب ہوگا
کاما ریڈی:27؍مارچ
( پریس نوٹ)
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق 30 مارچ 2022ء بروز چہارشنبہ صبح 10بجے تا نمازظہر جامع مسجد راجم پیٹ دواخانہ کا افتتاحی جلسہ استقبال رمضان بصدارت: مجاہد ختم نبوت مقرر شعلہ بیاں حضرت مولانا محمد ابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی (صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) منعقد ہورہا ہے
جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا محمد فضل الرحمان محمود صاحب دامت برکاتہم (جانشین حضرت شاہ مولانا محمد کمال الرحمن صاحب مدظلہ) مقرر ذیشاں محترم مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی مدظلہ (صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی) کے علاوہ دیگر علماء کرام کے بصیرت افروز خطابات ہوں گےجبکہ جلسہ کی زیرنگرانی:الحاج میر مقصود علی صاحب سرپرست مسجد ھذا فرمائیں گے
مدعوئین خصوصی:محترم جناب محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد تشریف لائیں گے۔ قرأت قرآن:حافظ محمد امتیاز کاشفی امام مسجد تحصیل کاماریڈی وسکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی ہدیۂ نعت: محترم جناب حافظ انتظار احمد صاحب امام وخطیب مسجد بلال کاماریڈی ونائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی عامۃالمسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مولانا نظر الحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی و میر فاروق علی صدر انتظامی کمیٹی وجمیع مسلمان راجم پیٹ دواخانہ ضلع کاماریڈی نے گذارش کی ہے 9959444430
