ضلعی صدر جمعیت العلماء نظام آباد صدر حافظ لئیق خان کی پریس کانفرنس
آرمور: 19؍اگست
(زین نیوز)
این آئی اے کی جانب سے حافظ نوید کو کلین چٹ دیئے جانے کے بعد جمعیت العلماء آرمور ارشد مدنی کی جانب سے جمعیت العلماء دفتر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پریس کانفرنس سے ضلعی صدر جمعیت العلماء نظام آباد صدر حافظ لئیق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمور سے تعلق رکھنے والے حافظ نوید کو این آئی اے کی ٹیم شک بنیاد پر 31/جولائی کو ان کے مکان پہنچ کر پوچھ تاچھ کی۔
اور اس کے بعد شخصی ضمانت پر چھوڑ کر 12/اگست کو دہلی این آئی اے دفتر پر حاضر ہونے کے احکامات دیئے جس پر جمعیت العلماء کے وفد ان کی رہنمائی کرتے ہوئے دہلی پہنچایا گیا۔اس کے بعد این آئی اے عہدیداروں نے ان کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے چند گھنٹے میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
حافظ لئیق خان مزید بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ متعصب میڈیا حافظ نوید کے اوپر غیر غلط الفاظ استعمال کئے گئے۔ غلط خبریں شائع کی گئی۔ جس کی انہوں نے تردید کی اور میڈیا سے اپیل کی کہ حقائق کو معلوم کرنے کے بعد اسے شائع کریں۔ جرائم کو کسی بھی مذہب سے نہ جوڑے جرائم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ مسلمان اپنے وطن عزیز کی عزت کرتا ہے۔
حب الوطنی علل ایمان وطن سے محبت کو ایمان کا جز قرار دیا۔ اور انہوں نے صدر جمعیت العلماء آرمور حافظ ابراہیم کی کوششوں کی سراہنا کی ۔ جنہوں نے بر وقت ہمیں اطلاع دی انہوں نے ہندو مسلم سکھ عیسائی بلا مذہب و ملت نوجوانوں سے اپیل کی اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کریں۔ اور غیر غلط چیزوں کو نہ بھیجے اور نہ ہی اس کا جواب دیں۔
سوشل میڈیا پر ممنوع ویب سائٹ کو شیئرکرتے ہوئے نوجوانوں کو بہکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جسے ہمیں باز رہنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس موقع پر مولانا مفتی غلام رسول قاسمی جمعیت العلماء جنرل سکریٹری نظام آباد نے بھی خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے نماز و دین کی طرف راغب ہونے کی طرف توجہ دلائی۔
مرکزی کمیٹی صدر معین الدین، عمر، عبدالرحیم، مولانا اکرام الدین ودیگر نے جمعیت العلماء ہند کے ذمہ داروں کی حافظ نوید کے تعلق سے کی گئی کاوشوں کو سراہایا ۔ اس موقع پر حافظ نوید نے جمعیت العلماء ہند کے ذمہ داروں آرمور، نظام آباد، حیدرآباد، دہلی، ممبئی اور این آئی اے کے عہدیداروں سے بھی اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر آرمور نظام آباد کے جمعیت العلماء نائب صدر مفتی ابراہیم ، مولانا غلام رسول، مولانا ہاشم ذمہ داروں کے علاوہ مرکزی کمیٹی صدر معین الدین، بھیمگل مولانا جمیل، عظمت، مولانا کبیر الدین مظاہری، مولانا اسحاق مظاہری، محمد رضوان، حافظ حبیب ودیگر موجود تھے۔ اس پروگرام کی کاروائی مولانا اکرام الدین مفتاحی نے چلائی ۔
