حیدرآباد 18؍جنوری
زین نیوز
کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کالونی میں پیر کے روز ایک افسوسنا ک واقعہ پیش آیا۔ حصول تعلیم میں لاپرواہی کرنے پر والد نے اپنے دس سالہ بیٹے چر ن کو زدو کوب کرتے ہوئے ٹرپن آئیل چھڑک کر آگ لگادی ۔یہ لڑکا رات بجے ٹی وی دیکھ رہاتھا کہ باپ نے درندگی کا مظاہرہ کیا جس سے یہ معصوم بری طرح جھلس گیا جس کو گاندھی ہاسپیٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکا ۔چرن نامی یہ لڑکا اپنے ماں باپ کے ساتھ کے پی ایچ بی کے ایک خانگی اسکول میں افتادہ اراضی پر واقع جھونپڑی میں قیام پذیر تھا جس کی ماں اس اسکول میں اٹینڈر کی حیثیت سے بر سرکار تھی ۔ان کا وطن ناگر کرنول بتایا گیا ہے۔لڑکا والد مسلسل اسے تعلیم کے معاملہ میں گذشتہ چند دنوں سے مار پیٹ کررہا تھا ماں کی شکایت پر پولیس نے کوکٹ پلی پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
