بھارتیہ جنتا پارٹی دراصل بھار تیہ جھو ٹی پارٹی

بین الریاستی تازہ خبر

نظام آباد 04 فروری
زین نیوز
ر یاستی وزیر پر شانت ریڈی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دراصل بھار تیہ جھو ٹی پارٹی ہے ۔ وہ آج ضلع کا ما رےڈی کے منڈل با نسواڑہ میں 15.98 کروڑ کی لاگت سے تعمےر کر دہ چک ڈ یم کی افتتاحی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ با نسواڑہ میں تعمیر کر دہ چک ڈیم کا افتتاح اسپیکر اسمبلی مسٹر پو چا رام سرنیواس ریڈی نے کیا۔ پر شانت ریڈی نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہو ئے بی جے پی ر یاستی صدر بنڈی سنجے کوچیلنج کیاکہ کہ ریاستی حکو مت کی وظائف آسرا اسےکم جس میں ضعیف افراد کو ما ہا نہ 2016 روپئے وظیفہ پیرانہ سالی دیاجا تا ہے اسمیں مر کز کی حصہ داری صر ف 200 رو پئے ہے اگر اس سے زیادہ کا ثبوت پیش کریں تو وہ استعفی دینےکے لئے تیارہیں ۔ انہوں نے بنڈی سنجے سے مطا لبہ کےا کہ وہ انکے چیلنج کو قبول کر تے ہو ئے اس کا جواب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگا نہ کو مر کز سے فنڈ کے حصول میں بی جے پی قائد ین ناکام ہو ئے ہیں۔مر کز کی جانب سے تلنگانہ کو بجٹ میں دھو کہ دینے پر کیوں بی جے پی قایدین خا موش ہیں