بھیمگل منڈل نظام آباد کے پریس کلب کے انتخابات

تازہ خبر تلنگانہ

صحافیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ۔عہدیداروں سے نمائندگی کا فیصلہ
بھیمگل منڈل:25؍جولائی
(زین نیوز)

بھیمگل منڈل نظام آبا ضلع میں آج صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھیمگل منڈل پریس کلب کا قیام عمل میں لایا گیا جس کو باضابط طور پرجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔
پریس کلب بھیمگل کی جدید کمیٹی تشکیل دی گئی ہے بہ اتفاق آراء دیول روی بابو کو صدر ‘ محمد مقیت نائب صدر ‘ سکریٹری ونود ‘ عبدالمصور جوائنٹ سکریٹری باپو راؤ کا خازن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔
اراکین عاملہ میں محمد شکیل حلیم‘ محمد عقیل‘ محمد رفیق‘ محمد ریحان‘ گورودھن کا انتخاب عمل میں آیا۔ نومنتخب صدر و وعہدیدارا نے بتایا کہ عنقریب بھیمگل میں پریس کلب کا افتتاح عمل میں لایا جائیگا۔

قبل ازیں کوویڈ۔19 کے بعدپیش آرہے حالات اور صحافیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیااو رحکومت تلنگانہ سے صحافیوں کے لئے مالی پیکیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن حکومت کا رد عمل انتہائی مایوس کن اور قابل مذمت رہا ہے۔ حکومت کے رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ صحافیوں کے تئیں حکومت کو اپنا رویہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے صدر پریس کلب نے کہاکہ پریس کلب کے قیام کا مقصدصحافیوں کے دیرینہ مسائل یکسوئی کے لئے متعلقہ عہدیداروں ‘ اور سیاسی قائدین سے نمائندگی کرنا ہے

وہیں وبائی مرض کوورنا سے متاثر صحافیوں کے خاندانوں کو ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد جاری کرنےکے لیے بھر پور رہبری و رہنمائی کرنا ہے ‘ اور آئندہ سا ل سے تما م صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ رس‘ اور ہیلت کارڈس کی اجرائی کو یقینی بنانا ہے۔