بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے پر حملہ کی وائرل خبر جھوٹی۔ سوریا پیٹ ضلع یس پی کاانکشاف

بین الریاستی تازہ خبر

سوریا پیٹ:18؍مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
سوریا پیٹ ضلع کے حضور نگر کے دورہ کے موقع پرتلنگانہ  بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے پر حملہ کرنے کا الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے یہہ بات سوریا پیٹ ضلع یس پی آر بھاسکر نے کہی ہے انھوں نے آ ج پولیس اسٹیشن میں صحافیوں کی

ایک پریس کانفرنس کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سوشیل میڈیا میں کچھ افراد نے جان بوجھ کر بی جے پی ریاستی صدر بنڈی سنجے کے قافلہ پر حملہ ہونے کی جھوٹی خبر وائرل کی ہے اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہےاور یہ جھوٹ پر مبنی ہے

ضلع یس پی نے کہاکہ بنڈی سنجے کے کوداڑ سے براہ مریال گوڑا حیدرآباد جانے کے دوران کچھ افراد نے قافلہ کو روکنے کی کوشش تھی جس کے بعد کچھ دیر کے لئےمعمولی کشیدگی پیدا ہوگئی تھی تاہم بنڈی سنجے کے قافلہ پر کوئی حملہ نہیں ہوا

انھوں نے یہ بھی کہاکہ جیسا کہ سوشیل میڈیا میں وائرل خبر ہوئی کہ حملہ میں سوریا پیٹ کےبی جے پی ضلعی صدر بھاگیا ریڈی کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے اس میں بھی کوئی سچائی نہیں ہے

ضلع یس پی نے کہاکہ بنڈی سنجے کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شناخت کرتے ہوئے ان پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ بنڈی سنجے کے قافلہ میں پولیس بندوبست کے ساتھ قافلہ میں بنا کسی رکاوٹ و خلل کے حیدرآباد تک پہنچایا گیا
اس موقع پر کوڈاڑ ڈی یس پی رگھو‘ سوریا پیٹ ٹاون سی آئی انجنائیلو‘ اور دیگر موجودتھے