میدک :12؍مارچ
(زین نیوز)
صدر ٹی آرایس یوتھ وینگ محمد نعمان فاروق نے اپنے ایک بیان میں ریاست تلنگانہ میں عنقریب 80 ہزار سے زائد تقررات کے وزیر اعلیٰ کے سی آر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فیصلہ کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہاکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ریاست میں آن واحد میں اتنی بڑی تعداد میں سرکاری جائیدادوں پر تقررات کا ریاستی سربراہ نے مقننہ ایوان میں اعلان کیا ہوگا
صدر ٹی آرایس یوتھ وینگ محمد نعمان فاروق نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اظہار کیا۔ریاست تلنگانہ میں عنقریب 80 ہزار سے زائد تقررات عمل میں آئیں گے جس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر نے کا وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ نے ایوان اسمبلی میں اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلی کے سی آر کے اس اعلان کولیکر ریاست کے بیروزگاری نوجوانوں کے چہروں پر اب مسکراہٹ ٹھہری ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔
نو جوانوں کو چاہئے کہ مسابقتی امتحانات ہو یا کوئی انٹرویوز منعقد ہوں اس کی تیاری کے لئے شب و روز ایک کرتے ہوۓ اپنے پیروں پر کھڑے ہو جانے کی مساعی کر یں ۔کے سی آر نےسرکاری جائیدادوں پر تقررات کے لئے بالائی عمر میں اضافہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ ضلع میدک میں میڈیکل کالج کے قیام کےاعلان پر بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
نعمان فاروق نے ریاستی وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کے ان فیصلوں کو تاریخ ساز قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعلی کے سی آر اور وزیر فینانس ہریش راؤ سےاظہار تشکر کیا۔ وہ نیز ایم ایل اے میدک ایم ایل اے پدما دیویند رریڈی کو بھی دلی مبارکباد پیش کی
