دو ملازم گرفتار 24.3لاکھ روپیئے برآمد۔ ڈی ایس پی ظہیرآبادکی پریس کانفرنس
حیدرآباد24/ اپریل
( ایجنسیز )
ڈی ایس پی ظہیرآباد مسٹرشنکر راجو نے آج پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ 21 اپریل 2022-سہ پہر3 بجے شکایت کننده سری کورا گاتی وجے راجو( 57 سال) اسٹنٹ جزل مینیجر، پیک آف بڑودہ ریجنل آفس تلنگانہ جنوب، حیدرآباد نے پولیس اسٹیشن ظہیر آباد میں شکایت درج کروائی کہ انھیں شبہ ہے کہ بینک آف بڑودہ، ظہیرآباد برانچ کے دو ملازم آئی جگدیش، ای سی ۔نمبر 98094(جواس برانچ کے مینیجر کے طور پر کام کر رہا ہے اور مسٹر اے راجو،ایی نمبر 114875( جو برانچ میں کیا شیر کے طور پر کام کر رہے ہیں) نے 11 اپریل 2022 سے 18 اپریل 2022 تک 94لاکھ روپے کا دھوکہ دیا ہے ۔
اس سلسلے میں سب انسپکٹر پولیس ظہیر آبادٹان مسٹر کے ۔سریکانت نے تعزیرات ہند کی دفعات 409 R/W 34 PS 471 468 420 مقدمہ نمبر 104/2022 کے تحت ظہیر آبادٹان پولیس اسٹیشن میں ایک درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔ سرکل انسپکٹر پولیس ظہیر آباد ٹاون سریکانت نے تفتیش کے دوران دستاویزی شواہد اکٹھا کئے اور گواہوں کے بیان کو قلمبند کیا۔
اس معاملے میں ملزم 1-اے۔ جگدیش، مینیجر بینک آف بروژه برانچ ظہیر آباد ملزم 2 اے۔راجو کیا شیر بینک آف بروڑہ برا پیچ ظہیرآباد نے مل کر اعتماد کوٹھیس پہنچاتے ہوئے اس جرم کا ارتکاب کیا۔ بینک کھاتہ داروں کے جعلی دستخطوں سے ووچر بنا کر اس کا استعمال کیا۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران انہیں قصروار یا اور ان دونوں ملز مین کو گرفتار کر لیا۔
دونوں ملزمان 1-A اور 2-A اس کیس میں 24لاکھ 3 ہزار روپے (چوٹیں لاکٹ تین ہزار روپے) کی رقم دوموبائل فون اور کچھ ڈیبٹ کارڈ ز کو بھی ان کے قبضہ سے برآمد کر لیا۔ چند ایک کھاتوں کو منجمد کر کے عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ماباقی رقم بھی برآمد کی جائے گی۔ پریس کانفرنس میں ظہیر آباد سرکل انسپکٹر ٹوٹا۔ بھوپتی اور پولیس کا عملہ موجود تھا۔
