زین نیوزڈسک
دہلی :21؍ڈسمبر: تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد سے شائع ہونے والے تبسم ادبی معمے میں ریاست بہار کے ضلع مونگیر سے تعلق رکھنے والے جناب انظر عالم صاحب(مقیم دہلی) تبسم ادبی معمہ نمبر234,235,236میں لگاتا ر تین مرتبہ پہلا انعام حاصل کرتے ہوئے ہیٹرک کی ہے ۔اِدارہ تبسم ادبی معمہ حیدرآباد کے اعلان کے مطابق جناب انظر عالم صاحب کو ہیٹرک کرنے پر انکے اعزاز میں ایک تقریب مثالی کتاب گھر ( اچار والے) بازار میٹا محل جامع مسجد ‘ دہلی میں بصدارت جناب رام اوتار ساہو مالک مثالی کتاب گھر منعقد ہوئی جبکہ مہمانوں میں مدیرو کمپائلر اِدارہ جوہرات ادبی معمہ جناب شوکت ممتاز صاحب مدیر نایاب آخری رائے جناب ضیاء الرحمن صاحب‘ مدیر و کمپائلرالفراق ادبی معمہ جناب محمد اعجازاحمد صاحب‘ جناب عباس صدیقی دہلی‘نے شرکت کی ۔ جناب رام اوتار صاحب مالک مثالی کتاب گھر کے ہاتھوں جناب انظر عالم صاحب کو بطور یادگار ایک ٹرافی پیش کی گئی ۔اس موقع پر جناب انظر عالم کوبکثرت گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پرنعیم انصاری، شجاع الرحمٰن، اقبال احمد، حیدر علی، محمد عرفان، شبیہہ احمد اور رضی احمد ‘اور مرحوم کمل کانت کے صاحبزادے گور و کے علاوہ معمہ نوازوں کی کثیر تعداد موجودتھی
