جگتیال 9؍جنوری
زین نیوز
کانگرس کے سینئر قائد ورکن قانون سا زکونسل ٹی جیون ریڈی مجھے پسند ہیں اور وہ میرے انکل ہیں یہہ بات بی جے پی رکن لوک سبھاحلقہ نظام آباد مسٹر ڈی اروند نے کہی ۔انھوں نے آج لنگم پیٹ ریلوئے اسٹیشن کا معائنہ کیا بعدازاں میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہاکہ ریاست میں پانچ چیف منسٹر ہیں ۔ اورتلنگانہ میں آنیوالے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہےبی جے پی کو روکنے کے ٹی آریس ‘ کانگریس‘ اور کمیونسٹ پارٹیاں متحد ہورہی ہیں انھوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ختم ہوچکی ہے لیکن جگتیال میں کانگریس پارٹی ابھی زندہ ہے مسٹر ڈی اروند نے کہاکہ کانگریس کےسینئر قائد و رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی مجھے پسند ہیں اور وہ میرے انکل ہیں ۔
