تلنگانہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر :337 نئے معاملات درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد:22؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ تلنگانہ ریاست میں کورونا کے فعال معاملوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے آج صبح جاری کردہ بلیٹن کے مطابق گذشتہ شب ریاست تلنگانہ میں 8بجے تک37،079افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی
جس میں 337۔
گذشتہ دن کووڈ-91سے دوافراد کی موت واقع ہوئی ہےجس کے بعد کووڈ-9 1سےفوت والوں کی تعدا د یاست میں 1761 ہوگئ ہے وہیں کورونا سے گذشتہ 181افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابتک صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2،98،826ہو گئی ہے۔

تلنگانہ ریاست میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد2،958ہے جن میں 1،226 افراد گھریلو قریطینہ میں ہیں‘ جی ایچ ایم سی حدود میں کورونا کے نئے19مثبت معاملات درج ہوئے ہیں ‘

تلنگانہ میں ابتک 96،50،662افراد کے کورونا معاملات کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں کورونا کی دوسری لہر سے انتظامیہ اور عوام، دونوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنمایا نہ خطوط‘ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی پابندی کریں۔