تلنگانہ کے ملگو ضلع میں شیر کی کھال ضبط ۔دو گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:30؍جولائی
(زین نیوز)
پولیس نےتلنگانہ پولیس اور محکمہ جنگلات نے بین الاقوامی اسمگلروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے اور ان سے شیروں کی کھال ضبط کرلی۔ جمعرات کے روز ملگو ضلع کے ایس پی سنگرام سنگھ پاٹل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایٹو ناگا رام پولیس اسٹیشن کے حدود میں ملا کٹہ پل کے قریب شیر کی کھال فروخت کی مصدقہ اطلاعات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوافراد کو حراست میں لیا اور انکے قبضہ سے شیر کی کھال ضبط کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ وجیڈو منڈل سے تعلق رکھنے والا ترملیش اور اسکا ساتھی ستیم تلنگانہ کی سرحد چھتیس گڑھ پر شیر کی کھال اورجنگلی جانوروں کے اعضاء فروخت کرنے کی کوشش کے دوران ان دو افراد کو حراست میں لے لیا جو شیر کی کھال اور اعضاء فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے

یہ لوگ شیر کا غیرقانونی شکار کرتے ہوئے اسکی کھال اور دیگر اعضاء کو فروخت کررہے تھے پولیس تفتیش کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ 30 لاکھ روپئے میں یہ لوگ شیر کی کھال فروخت کررہے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں ❇️ شلپــــــا شیٹی کا میڈیا نمـــــائندوں اور میڈیا ہاؤسز کے خلاف ہتک عــزت کا مقدمــــــہ

 

پولیس نے ان کے قبضہ سے شیر کی کھال ، ایک موٹرسائکل اور ایک موبائل فون ضبط کرلیا پولیس نے بتایا کہ ترو ملیش چھتیس گڑھ کی ریاست بیجا پور ضلع میں چنڈور موضع سے تعلق رکھنے والے ساگر نامی شخص سے شیرکی کھال اور جنگلی جانوروں کے دیگر اعضاء حاصل کرتے ہوئے اسکی سودے بازی کرتے تھے
۔ پولیس نے ان کو گرفتار کرلیا اور کیس درج کرتے ہوئے کاروائی کا اغاز کردیا انچارج ایف ڈی او سریگوپال راؤ اور دیگر عہدیداروں نے شیر کی کھال کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ یہ اصلی ہے