تنہا برقعہ پوش طالبہ کو زعفرانی جھنڈ کی جانب سے روکنے کی کوشش ‘ اللہ اکبر کا نعرہ بلند

تازہ خبر قومی

’’جئےشری رام ‘‘ کے جواب میں ’’ اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ
باحجاب بہادر و جری طالبہ مسکان خان کے ہرطرف کے چرچے
نقش توحید کا ہردل پہ بٹھایا ہم نے۔۔زیرخنجر بھی یہ پیغام سنایا ہم نے
بنگلورو: 8 فروری
(زین نیوز )
کرناٹک میں حجاب کو لے کر ہنگامہ برپا ہے ۔ کالج میں ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگانے والےزعفرانی لباس میں ملبوس نوجوانوں کے ہجوم کو ملت کی ایک بہادرتنہا لڑکی نے ‘اللہ اکبر’ نعرہ لگا کر جواب دیا
سوشل میڈ یا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک ہجوم’’ جنے شری رام کے نعرے لگارہا ہے اور اس تنہا لڑکی کاتعاقب کررہا ہے ۔ کالج کے باہر ایک با حجاب لڑ کی گزررہی تھی جس پر لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے’’اللہ اکبر کے نعرے لگاۓ ۔

کرناٹک کے اس کالج کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہےاس لڑکی کا نام مسکان بتایا جا رہا ہےشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لڑکی مسکان برقعہ پہن کر کالج آتی ہے۔ اسے دیکھ کر زعفرانی رنگ کے اسکارف پہنے کچھ طلباء ‘جئے شری رام’ کا نعرہ لگاتے ہوئے اس تنہا لڑکی کاتعاقب کر ہے ہیں۔تنہا اس لڑکی نے ان کے سامنے اللہ ہو اکبر کا نعرہ لگایا اور اپنا احتجاج درج کرایا۔واقعہ کرناٹک کے منڈیا کا ہے

مسکان نے ایک میڈیا چینل کو بتایا کہ وہ کالج اسائنمنٹس جمع کرانے گئی تھیں۔ کچھ لڑکوں نے اسے روکنے کی کوشش کی، کیونکہ اس نے برقعہ پہن رکھا تھا۔ مسکان کا کہنا تھا کہ انہیں اچانک حجاب اتارنے کو کہا گیا۔ یہ سن کر وہ خود بھی بے چین ہونے لگی۔ لیکن وہاں کے لوگ اس بات پر بضد تھے کہ حجاب اتارنے کے بعد ہی وہ کالج جائیں گے۔ اس نے حجاب اتارنے سے انکار کر دیا تو وہ طالب علم ‘جئے شری رام’ کے نعرے لگانے لگے۔ملت کی اس بہادرتنہا لڑکی نے ‘اللہ اکبر’ نعرہ لگا کر جواب دیا

مسکان نے کہا کہ ٹیچر اور پرنسپل نے اس کا ساتھ دیا۔ وہ مسکان کو بھیڑ سے بچا کر لے گئے مسکان نے کہا کہ ان لڑکوںاس کو گھیرنے کی کوشش کی۔

جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر لوگ مسلسل مختلف انداز میں اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر اس بے باک اور جری طالبہ کی حمایت حمایت میں نوٹ لکھے جارہے ہیں۔ سوشیل میڈیاصارفین نے مسلم طالبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس لڑکوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے پر خوب سراہا ہے جنہوں نے اسے دھونس دینے کی کوشش کی تھی ۔

سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس لڑکی کو پی ای ایس انجینئرنگ کالج کی طالبہ بتایا جارہا ہے ۔ وائرل ویڈیو میں ایک با حجاب لڑکی کو اپنی گاڑی پارک کر کےجب یہ برقعہ پوش طا لبہ کالج کی عمارت کی جانب بڑھ رہی تھیں تو سینکڑوں کی تعداد میں لڑکوں کا ایک جھنڈ جو کہ جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے اس مسلم برقعہ پوش طالبہ کا تعاقب کررہا تھا ۔ تاہم سب اس وقت دنگ رہ گئے کہ ان لڑکوں کے جھنڈ میں لڑکی نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا۔

 

اس طرح میںلڑ کی اپنی جرأت و بہادر اور جواں مردی سے نعرہ لگا کر ان سب لڑکوں کا مقابلہ کیا۔ واضح رہے کہ اڈوپی کے کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہنے پر کالج میں داخلہ سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے

۔آج کر نا ٹک ہائیکورٹ میں اس مسئلہ پر داخل کرده درخواست کیس سماعت ہوئی تاہم اس کے باوجود ریاست کئی علاقوں میں حجاب کی تائید و حمایت میں مظاہرے کئے گئے