حکومت نے معذور شخص کو فسادی بتاکر اسکاکھوکھا منہدم کردیا
بی جے پی کی رام راجیہ میں انسانیت اور انصاف کا کوئی وجود نہیں
نئی دہلی : 19؍اپریل
(زین نیوز)
مدھیہ پردیش کی حکومت نے مبینہ طور پر رام نومی جھڑپوں سے منسلک مبینہ فسادیوں کے ساتھ ایک دونوں ہاتھوں سےمحروم معذور آدمی کے ایک کھوکھے کو منہدم کردیا۔دونوں ہاتھوں سے محروم معذور شخص کو فسادی اور پتھراؤ کرنے والا بتاکر ایف آئی بھی درج کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کی حکومت کی جانب سے رام نومی جلو س پر پتھراؤ کے الزام میں صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاہارہا ہےاورمسلمانوں کےمکانات پر بلڈوزرچلائے جارہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سے زائد مکانات کو زمین دوز کیا جا چکا ہے
According to MP police in India. This Muslim man Asif Mujtaba who has no hands has also been accused of pelting stones & FIR registered on him#IndianMuslimsUnderAttack pic.twitter.com/avJS408GFI
— Crime Reports India (@AsianDigest) April 18, 2022
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت کی ظلم اور بربریت اور پولیس تعصب اور نفرت میں اتنی اندھی ہوگئی ہے کہ ایک ایسے شخص جس کے دونوں ہاتھ ہی نہیں ہیں اورمعذور ہے پر پتھر بازی کے الزام لگاتے ہوئے مجرم بنایا دیا
حکومت کی جانب سے کھرگون کے مبینہ فسادیوں کے خلاف اپنی انہدامی مہم کے دوران، وسیم شیخ کے کھوکھے کو بھی منہدم کر دیا ہے جس نے 2005 میں ایک حادثے میں اپنے دونوں بازو کھو دئیے تھے۔
"Jis admi ko khana aur pani dusre log khilate hai, wo patthar kaise phek sakta hai" said Wasim Shaikh.
His Gumti (Shop) at Chota Mohan Talkies was razed by the district admin on April 11 by branding him as "stone pelter and rioter" a day after riot + @newsclickin pic.twitter.com/4J8YvlEy7O
— काश/if Kakvi (@KashifKakvi) April 18, 2022
ریاستی حکومت کے مطابق کھرگون میں رام نومی کے جلوس کے دوران ہونے والی پرتشدد جھڑپوں میں ملوث ملزمان کے مکانات کو مسمار کر دیا تھا تاکہ پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف مالی طور پر ان کی کمر توڑنے کے لیے کارروائی کی گئی ہے۔”
مسمار کیا گیا کھوکھا 35 سالہ وسیم شیخ کا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ نے کہا، "انہوں نے میرا کھوکھا گرا دیا ہے جس سے میں چھوٹا کاروبار کرتا تھا۔ میں کینڈی بیچتا تھا اور اپنے پانچ افراد کے خاندان کا گزارہ کرتا تھا۔وسیم شیخ ایک پینٹر تھے لیکن 2005 میں پینٹنگ کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے اپنے دونوں ہاتھ کھو بیٹھے۔
Terming him a "stone pelter", a gumti (shop) of Wasim Shaikh was razed by @CollecterK on April 11.
Shaikh's hand were amputated in 2005 after he sustained injuries from electric current.
Father of two, Shaik has a family of 5 to feed. Yet, admin razed his shop. pic.twitter.com/zmDS5xPwM4
— काश/if Kakvi (@KashifKakvi) April 18, 2022
شیخ نے کہا "حکومت کہہ رہی ہے کہ فساد کرنے والوں کے مکان اور دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں۔ میں فسادات میں کیسے ملوث ہو سکتا ہوں؟ میرا خود دوسروں پر انحصار ہے، یہاں تک کہ پانی کے لیے بھی۔ میرے پاس اپنے دو بچوں، بیوی اور ماں کا پیٹ پالنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ۔شیخ نے اس بات کی تردید کی کہ انہیں حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس موصول ہوا ہے جس میں ان کےکھوکھے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
وسیم شیخ پر پتھراؤ کا الزام لگاکر اسکے کھوکھے کو مہندم کرنے کو لیکر سوشیل میڈیا پر مدھیہ پردیش حکومت ‘ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایک ٹوئیٹر صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہایم پی میں بی جے پی حکومت نے ایک ایسے شخص پر الزام لگایا ہے جس پر ہاتھ نہیں تھا پتھر پھینک کر اس کی دکان کو منہدم کر دیا۔ واضح طور پر، انہدام اور الزام صرف اس لیے ہے کہ وہ مسلمان ہے۔بی جے پی کی رام راجیہ میں انسانیت اور انصاف کا کوئی وجود نہیں ہے۔
BJP Govt in MP has accused a man with no hands of pelting stones and demolished his shop. Clearly, the demolition & accusation is only because he is a Muslim.
In BJP’s Ram Rajya humanity & justice is non existent. https://t.co/fwtvsmwFHd— Priyank Kharge / ಪ್ರಿಯಾಂಕ್ ಖರ್ಗೆ (@PriyankKharge) April 19, 2022
اور ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ایک شخص جس کے ہاتھ نہیں اسے پتھرباز قرار دیا گیا اور پولیس نے جج کی طرح کام کرتے ہوئے دکان پر سوار ہونے کی سزا سنادی۔ انسانی حقوق کو اکثریت کی خوشنودی تک محدود کر دیا گیا ہے۔
وہیں اور ایک صارف نے لکھا کہ پتھر بازی کے معاملے میں بغیر ہاتھ کے ایک شخص کو گرفتار کرنے کے ان کے شاندار ریکارڈ کے لیے براہ کرم انہیں سرٹیفکیٹ دیں۔۔ ایسا ورلڈ ریکارڈ، کیا اس کو دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہیے؟ کیا ٹیلنٹ.
https://twitter.com/i_zooby/status/1516038483889954818
یہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے 10 اپریل کو شہباز، فخرو، رؤف کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ وہ 5 مارچ سے جیل میں ہیں
https://twitter.com/Facts_chek/status/1516106961175068682
ایسے کئی معذور‘ لاچار ‘ جیل میں محروس نوجوانوں کو پولیس جھوٹے مقدمات میں ماخوذ کرتے ہوئےمجرم ثابت کررہی ہے حالیہ دنوں اریس خان نامی نوجوان کی موت ہوگئی تھی پولیس نے پتھراؤ کرنے والوں میں بتاتے ہوئے مرحوم کا نام بھی ایف آئی درج کردیا ہے
