حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدرجمعیۃ تلنگانہ وآندھراکی عاجلانہ صحتیابی کے لےء دعاء
منڈل نندی پیٹ و منڈل ایڑپلی کے صدور کا انتخاب
ریس ریلیز
آج بتاریخ 27/ مارچ 2021 جمعیۃ علماء کی انتخابی نشست سے خطاب کرتے ہوے مولاناسید سمیع اللہ ناظم اداراہ مظہرالعلوم نے کہا کہ اجتماعیت اللہ پاک کو پسند ہے بنسبت انفرادیت کے اسی وجہ سے جمعیۃ علماء قوم وملت اسلام اور مسلمانوں کے استحکام کے لےء ہر محاذ پرپوری اجتماعیت کے ساتھ کام کو آگے بڑھانے کہ فکرکرتی آرہی ہے۔
مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی نے کہاکہ رفاہی وفلاحی اسی طرح دینی تعلیمی وتربیتی فکر کرنا جمعیۃ علماء کے اہم مقاصد میں سے ہے چنانچہ آفات سماوی وارضی کے
موقع پر سب سے پہلے جمعیۃ علماء کے خدام میدان میں آکر خدمت کرتے ہیں حالیہ لاک ڈاون میں بھی مثالی خدمات جمعیۃ علماء کی رہی ہیں ہم سب کو اسی خدمت خلق کے جذبہ سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی ضرورت ہے
الحمد للہ نندی پیٹ منڈل کے لےء بحیثیت صدر حافظ عبدالرشید مظہری نائب صدر مولانافیروز قاسمی جنرل سکریٹری کے لےء مفتی فیاض سکریٹری کے لےء محمد سلیم صاحب اور خازن کے لےء جناب عبدالمعز صاحب کا انتخاب عمل میں آیا

اسی طرح منڈل ایڑپلی کے لےء مفتی مرزا یوسف بیگ قاسمی امام وخطیب جامع مسجد کو صدر جناب عبدالقدیر صاحب واحمد صاحب محمد جمال صاحب کو نائب صدور حافظ عبدالقدوس صاحب کو جنرل سکریٹری محمد ابراہیم صاحب کو جوائنٹ سکریٹری اور خازن کے لئےمحمد رفیق صاحب کو منتخب کیا گیا
علاوہ ازیں دونوں منڈلوں کے صدور کی شال پوشی کرتے ہوے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اسی طرح ہر منڈل سے 8-8 شہریان کو اراکین عاملہ کے طورپرمنتخب کیا گیا۔
اس موقع پر حافظ عبدالمطیب حامد حافظ ارشد حافظ مجیب الرحمان مولانااسماعیل عارفی مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مولاناسید سمیع اللہ جناب افضل الدین جناب نصیر الدین لکچراروسیم احمد خان عنایت علی افروزودیگر اراکین نے مبارکباددی اور خلوص دل کے ساتھ کام کرنے کاعزم کرتے ہوے ریاستی صدرمحترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی عاجلانی صحتیابی کے لےء مولانااسماعیل عارفی نے دعاء کی
