جگتیال میں بھیانک سڑک حادثہ دوہلاک

تلنگانہ جرائم حادثات

جگتیال: 24؍اپریل
(زین نیوز)
جگتیال ۔ کریم نگر قومی شاہراہ راجا رام پر آج شام پیش آئے سڑ ک حادثہ میں دونوجوانوں کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی جبکہ دو شدید زخمی ہیں۔یہ حادثہ ملیال منڈل کے موضع راجا رام پرجگتیال ۔ کریم نگر قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق راجنا سرسلہ ضلع کے ویملواڑہ منڈل میں نوکلہ مری موضع سے تعلق رکھنے والے کنکا داس اور اسکی اہلیہ لونیا جگتیال سے ویملواڑہ واپسی کے دوران راجا رام کے پاس مخالف سمت میں آنیوالی موٹر سیکل سے تصادم ہوگیا

 جس کے نتیجہ میں ٹی آرنگر سے تعلق رکھنے والے یاسین نامی نوجوان‘ ویملواڑہ کے کنکا داس کی بر سرموقع موت واقع ہوگئی۔واقع کی اطلاع پر رورل پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔ اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔