پرائیویٹ ٹراویلس۔انڈوں سے لدا کنٹینراُلٹ گیا
جگتیال: 23؍اپریل
(زین نیوز)
جگتیال ۔کریم نگر قومی شاہراہ ‘ گنگادھرا کے قریب رات میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں چار گاڑیاں ‘ پرائیوٹ بس ‘ لاریاں‘ اور دو کنٹینر س بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں ۔جس میں ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس تباہ ہوگئی جبکہ ایک انڈوں سے لدا کنٹینراُلٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پرائیویٹ ٹراویلس اور کنٹینر کے تصادم میں کنٹینر ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔پرائیویٹ ٹراویلس اور وین میں سوار تقریباً دس افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔
مرغی کے انڈوں سے لدا کنٹینرکے اُلٹ جانے سے اس میں موجود انڈے سڑک پر گر گئے۔انڈوں کے سڑ ک گر جانے سے موضع کی عوام بڑی تعداد میں انڈے لے کرگئے
۔بعدازاں پولیس نے پرائیویٹ بس ‘ کنٹینر‘ ‘ کار‘ سڑک سے ہٹاکر مسدود ٹریفک نظام کو بحال کیا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا
