نئی دہلی:3؍جولائی
(زین نیوز؍ایجنسیز)
نمائندہ اجتماع میں اتفاق رائے سےحضرت مولانا سید محمد ارشد مدنی مدظلہ کو امیر الہند خامس اور مفتی سید محمد سلمان منصور پوری کو نائب امیر الہند خامس منتخب کرلیا گیا ہےاس انتخاب کو اللہ تعالی امت کے لیے خیر و سعادت کا ذریعہ بنائےعبداللہ خالد قاسمی خیرآبادیشریک نمائندہ اجتماع امارت شرعیہ ہند مدنی ہال دہلی
امیر الہند نمائندہ انتخاب اولاحضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی دامت برکاتہم نے امیر الہند کے لیے ضروری اوصاف کا ذکر کرتے ہوئے بڑے وقیع الفاظ میں انتہائی بشاشت و فراخ دلی کے ساتھ تجویز پیش کی کہ صدر جمعیت علماء ہند حضرت اقدس مولانا سید ارشد مدنی صاحب اس وقت سب سے زیادہ موزوں شخصیت ہے ۔ اس کے بعد حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی دامت برکاتہم نے تائید فرمائی ۔

اس کے بعد حضرت مولانا نعمت اللہ صاحب دامت برکاتہم بعدہ رحمت اللہ صاحب کشمیری دامت برکاتہم بعدہ مفتی احمد دیولاصاحب دامت برکاتہم حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم حضرت مولانا بدر الدین اجمل صاحب دامت برکاتہم حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب دامت برکاتہم وغیرہم نے تائید بیک آواز تائید اور اتفاق کا اظہار فرمایا ۔
حضرت مولانا سید ارشد صاحب دامت برکاتہم نے اپنی عمر وغیرہ کے لحاظ سے معذرت پیش کی ۔ کچھ پس و پیش کے بعد صدر اجلاس مہتمم دار العلوم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم صاحب دامت برکاتہم نے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کے نام کا اعلان فرمایا اور حضرت کے اعذار کے تدارک کے لیے فرمایا کہ مولانا مفتی سلمان منصورپوری دامت برکاتہم کو نائب امیر الہند بنا لیا جائے ۔

حضرت مفتی صاحب نے اس کے بعد حضرت مولانا سید ارشد صاحب سے مصافحہ فرمایا ۔ اس کے بعد سب نے مصافحہ کرنا شروع کر دیا ۔مصافحہ کا سلسلہ روک کر حضرت امیر الہند سید مولانا ارشد مدنی صاحب نے مختصر خطاب فرمایا ۔
اس مین مولانا مفتی سلمان منصورپوری کے متعلق نائب امیر الہند ہونے کا اعلان بھی فرمایا ۔۔۔آخر میں بحکم امیر الہند حضرت مفتی ابو القاسم صاحب دامت برکاتہم نے دعا فرمائی اور بقیہ حضرات نے مصافحہ فرمایا ۔نوٹ: اس مجلس میں مصافحہ سمع و طاعت کی بیعت کے لیے تھا ۔
