حیدآباد: 5 ؍جولائی
( زین نیوز )
حیدرآباد سٹی پولیس مسٹر کمشنر انجنی کمار نے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سب انسپکٹر سمیت چار کانسٹبلس کو فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے اوررقم میں تغلب کرنے کی پاداش میں معطل کردیا ۔
جن میں ایک سب انسپکٹر ، دو ہیڈ کانسٹیبل اور دو کانسٹیبل شامل ہیں جو گذشتہ سال8 نومبر2020کو
منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں والمیکی مندر کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مارا تھا اور قمار بازی میں ملوث 14 افراد کوحراست میں لیا تھا جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا۔پولیس نے انکے قبضہ سے 4.12 کی تھی
گرفتاری کے بعد پولیس سنتوش اور وشنو سنگھ پر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کیا تھا جو مفرور تھے تاہم بعد میں ملزمان نے پولیس کمشنر سے شکایت درج کرائی کہ منگل ہاٹ پولیس کی جانب سے بتائی گئی رقم سے ضبط کردہ رقم سے کہیں زیادہ تھی ضبط ۔کردہ رقم میں تغلب کیاگیا جو رقم ایف آئی میں بتائی گئی ہے وہ کم ہے
جس کے بعد انکوائری کا احکامات دئیے گئے تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر آج حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمارنے پانچ پولیس عہدیداروں کو معطل کردیا
معطل کئے جانے والوں میں ایک سب انسپکٹر جی وینکٹیشورلو، ہیڈ کانسٹیبل مورلی، ایمانولو اورکانسٹیبل روی کرن ، جانکی رام شامل ہیں۔
