حیدرآباد کے شاہ میر پیٹ تالاب میں پراسرار حالات میں دو نوجوان ڈاکٹر فوت

بین الریاستی تازہ خبر

۔خودکشی یا؍حادثہ؟۔پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد:21؍جون
(زین نیوز)
حیدرآباد کے میڈچل ضلع کے شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تالاب میں چھلانگ لگا کر دو بھائیوں نے خود کشی کرلی جو پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر بتائے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ دونوں بھائی کل شام ایف زیڈ موٹر سائیکل پرشاہ میر پیٹ تالاب پر پہنچنے کے بعد تالاب میں چھلانگ لگادی ۔

جن میں ایک 24 سالہ نند ن ‘ الوال حیدرآباد کے ایکسل اسپتال میں ہومیو پتھی جونیر ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔جبکہ اور ایک گوتم (27)  سالہ ایورودیک ڈاکٹر بتایا گیا ہےاس واقعہ نے مقامی طور پر ہلچل مچاد ی

پولیس نے بتایاکہ تیراکوں کی مدد سے نعشوں کو نکلوایاگیا تاہم ان کی خودکشی کرنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ آیا ان دونوں نے خودکشی کی ہے یا حادثاتی طور پر تالاب میں گر گئے تھے پولیس ان زایوں سے بھی تحقیقات کررہی ہے‘ تالاب کے قریب ان لوگوں کے سیل فون اور دیگر اشیاء پڑئی ہوئی پائی گئی ہیں۔

اس حادثہ پر شاہ میر پیٹ سی آئی نے بتا یا کہ پولیس کوایسا بھی شبہ ہے کہ شائد سیلفی لینے کے دروان پھسل کر تالاب میں گر گئے ہوں ۔ تاہم ایک ہفتہ قبل نندن سے اس کے بھائی گوتم نے رابطہ کیا تھا اوراتوار کی شام یہ دونوں ایف زیڈ موٹر سائیکل پرشاہ میر پیٹ تالاب پر پہنچے۔پولیس کو شبہ ہے کہ نندن کے سیلفی لینے کے دوران و ہ تالاب میں گر گیا ہوگااور نندن بچانے کے لئے گوتم تالاب میں کود پڑا ہوگا۔

 

یہ بھی پڑھیں کے سی آر کے دورہ ورنگل ۔ طلباء جے اے سی کا قافلہ کو روکنے کی کوشش خبر دار کے سی آر کے نعرے

 

واقعہ کی اطلا ع پر پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تیراکوں کی مدد سے نعشوں کو نکلوایا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹر ر کرکلیا ہے۔ شاہ میر پیٹ کے سی آئی نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کردیا گیا۔