خاتون سے فحش کلامی پر بیوپاری کے گال پر تماچہ رسیدنے کا واقعہ۔جوابی کارروائی۔ مقدمہ درج

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد۔22؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
خاتون نے فحش کلامی کرنے پر ایک سڑک ایک بیوپاری کی گال پر دے تماچہ رسید کیا ۔یہ واقعہ گوپال پورم پولیس اسٹیشن کے حدودمیں أج دوپہر پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ایک عورت جو پانی کا بوتل خرید نے کیلئے آئی تھی ا س کے ساتھ بد کلامی کرنے پر اس نے بیوپاری کو تھپڑ رسید کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پانی کا بوتل نہ خریدنے سے برہم سڑکے بیوپاری نے اس خاتون کے سات فحش کلامی کی۔

جس پر خاتون بھی آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے مذکورہ شخص کی گال پر تھپڑ رسید کیا تو بیوپاری نے بھی اس خاتون پر جوابی حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ آــڈہ گٹہ کی متوطن لکشمی، گھریلو ملازمہ ہے جس نے ریتی فائل بس اسٹاپ پر آٹو میں سوار ہونے کیلئے اپنی سہیلی کے ساتھ پیدل جارہی تھی کہ راستہ میں ریتی فائل بس اسٹاپ کے سامنے خواجہ نامی شخص سے جو پانی کی بوتلیں فروخت کررہا تھا لکشمی نے بوتل کی قیمت دریافت کی جس پر خواجہ نے کہا کہ اس کی قیمت زیادہ ہے تو لکشمی نے کہا کہ وہ اسے نہیں چاہئے اس کے بعد لکشمی وہاں سے جارہی تھی کہ خواجہ نے کو گالی کوچ کرنے لگا۔
جس سے برہم لکشمی نے واپس ہوکر خواجہ کے گال پرتھپڑ رسید کیا اس پر خواجہ بھی دیوانے وار حملہ کیا۔خاتون نے فوری گوپال پورم پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔