تلنگانہ میں شدید ترین بارش کا سلسلہ جاری۔ عام زندگی مفلوج

تازہ خبر تلنگانہ

کے سی آر کا بارش کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ۔
مزیددو دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی
حیدرآباد:7؍ستمبر
(زین نیوز)

تلنگانہ ریاست میں گذشتہ ایک ہفتہ سےگرج چمک اور بجلی کڑک کے ساتھ وقفہ وقفہ سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے‘ موسلادھار بارش کی وجہ سے راستے محصور ہوگئے ‘ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ‘ دارالحکومت حیدرآباد میں بھی جاری شدید ترین بارش کے باعث سڑکیں ، کالونیز اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ تلنگانہ کے آبی ذخائر ‘ پراجکٹوں کے سطح آب میں مسلسل اضافہ کی وجہ سےدروازےکھول دئیے گئے ہیں

‘ سری رام ساگر‘ کڑم پراجکٹ‘ عثمان ساگر‘ حمایت ساگر‘گنڈی پیٹ‘ کی سطح آب میں زبردست اضافہ کے بعدکے گیٹس کھول دئیے گئے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ سے جاری مسلسل بارش کی وجہ سے تلنگانہ کے سدی پیٹ ‘ یادادری یادادری بھونگیر ی ‘ محبوب نگر‘ نارائن پیٹ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے جبکہ اضلاع کمرم بھیم‘ آصف آباد‘ نرمل ‘ نظام آباد‘جگتیال ‘ محبوب آباد‘ورنگل رول‘ ہنمکنڈہ‘کریم نگر‘ سرسلہ راجنا‘کاما ریڈی ‘ جنگاؤں‘ گودوال‘ونپرتی‘ ناگر کرنول‘ نلگنڈہ‘کھمم‘ میںدرمیا بارش ہوئی ہے جبکہ منچریال‘ جیا شنکر‘ پھوپال پلی‘ بھدادری کوتہ گوڑم‘ سنگا ریڈی ‘ میدک‘نارائن پیٹ ملگ میں معمولی کم بارش ہوئی ہے

‘ جن اضلاع میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے سڑکیں خستہ ہوگئیں ہیں کئی اضلاع میں کئی گاڑیوں کی آمد ورفت رک گئی ہےبارش کی وجہ سے تلنگانہ کےکئی اضلاع میں تالاب لبریز ہوچکے ہیں

تلنگانہ میں جاری مسلسل بارش کی وجہہ سے ریاست میں زیر زمین پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کئی دیہاتوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہےروزانہ مطلع آبر الود رہ رہا ہے۔سرسلہ او ر دیگر اضلاع میں کاریں بہہ گئیں اور کئی ایک مکا نات منہدم ہوگئے ہیں
ضلع جگتیال کے گُلہ پلی منڈل ملنا پیٹ کے نندی پلی سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جو ندی میں پھنس گئے تھادونوں سیلاب کے پانی سے بہہ گئے جب وہ پل کے اوپر سے نالہ عبور کر رہے تھے۔

محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ریاست میں اگلےدو دنوں تک شدید ترین بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔مشرقی اور وسطی خلیج بنگال میں پیر کی صبح کم دباؤ کا علاقہ بن گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث شمالی اور وسطی خلیج بنگال میں سطح کی وقفہ وقفہ کے اثر کی وجہ سےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مانسون جنوبی اڈیسہ کے ساتھ ساتھ شمال مغربی ، مغربی اور وسطی خلیج بنگال میں اترانچل ساحل کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نےہ ائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ریاست بھر میں درمیانی تا موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔ عادل آباد ، کمربھیم‘ آصف آباد ، نرمل اور نظام آباد اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔منچریال ، جگتیال اور راجنا سرسلہ ا اضلاع کے کچھ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کریم نگر ، پدا پلی ، سدی پیٹ ، یادادری ، بھونیشور ، رنگاریڈی ، حیدرآباد ، میدچل ، وقارا آباد ، سنگاریڈی ، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

 

ریاست تلنگانہ میں شدید بارشوں کے تناظر میں وزیراعلیٰ نے کے سی آر کا جائزہ لیا۔ دہلی کے دورے کے دوران ، انہوں نے سی ایس سومیش کمار اور مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔متعلقہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔ضلع کلکٹرس کے ساتھ بارش اور سیلاب کی صورتحال پر جائزہ بھی لیا

کے سی آر نے کلکٹرس، ایس پیز، ریونیو عہدیداروں، آراینڈ بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ گوداوری کے آبگیر علاقوں میں احتیاطی اقدامات کریں تاکہ عوام کسی بھی قسم کے مسئلہ کا سامنا نہ کریں۔چیف منسٹر نے ان علاقوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔