سری لنکا ( ویب ڈسک) ہندوستان کے ہمسایہ ملک سری لنکا میں کورونا وائر س سے ہلاک ہونے والے پندرہ مسلمانوں (جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے) کی میتیوں کو خاندان کی خواہشات اور اسلامی تعلیمات کے برعکس جلادئیے جانے پر شدید بے چینی و غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔ میتیوں کے جلانے کے موقع پر خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔ سری لنکا میں بدھ مت پیروکاروں کی اکثریتی آبادی والے ملک میں صحت کے حکام کے احکامات کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے تمام افراد کی میتوں کو جلانا ضروری ہے، چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہوں، جو روایتی طور پر اپنی میتوں کا چہرہ قبلہ رخ کرکے دفن کرتے ہیں۔ سری لنکا حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مقامی مسلمان کولمبو میں ایک قبرستان کے گرد لوہے کی حصار پر سفید کپڑے کے ٹکڑے باندھ کر احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسلمانوں کی میتیںوں نذر آتش کرنے کے معاملے پر مقامی اور عالمی سطح پر احتجاج میں اضافہ کے پیش نظر سری لنکا کے ہمسایہ ملک مالدیپ نے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے متاثر ہو کر چل بسنے والے مسلمانوں کو اپنی سرزمین پر دفن کرنے کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔57 ارکان پر مشتمل اسلامی تعاون کونسل نے سری لنکا کے مسلمانوں کی میتیوں کو جلانے کے لزوم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ مسلم میتیوں کی اسلامی عقائد کے مطابق تدفین کے لئے ان کے ورثہ اور رشتہ دارووں کو اجازت دی جائے کیونکہ ازروئے شریعت مسلم میتیوں کو نذر آتش کرنا ناصرف خلاف اسلام ہے بلکہ یہ عقائد کے خلاف بھی جس کو اسلام میں حرام قرار دیا ہےاُو ائی سی مطالبہ کرتی ہے کہ مسلم اموات تدفین کے موقع پر اسلامی عقائد ملحوظ رکھا جائے ۔’ سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والوں میتیں جلانے کے ا حکامات اپریل میں جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل با اثر بدھ رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ لاشیں دفن کرنے سے زیر زمین موجود پانی وائرس سے آلودہ ہو سکتا ہے اوروائرس پھیل سکتا ہے۔سری لنکا میں کرونا وائرس سے فوت ہونے والے انیس مسلمانوں کی میتیں ان کے خاندانوں کی جانب سے وصول کرنے سے انکار کے بعد گذشتہ ہفتے اٹارنی جنرل نے میتیں کو جلانے کا حکم دیا تھا۔ اب تک کم ازکم پندرہ مسلمانوں کی میتیں جلائی جا چکی ہیں، جن میں ایک بیسکا شیخ نامی بچہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ بچے کے والدین نے اس کی میت نذر آتش نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔بچے کے خاندان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرا دھمکا کر بچے کی میت جلانے پر رضامند کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جب وہ اپنی بات پر قائم رہے تو حکام نے اسے زبردستی جلا دیا۔
