دبئی:25؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
ہندوستان میں کورونا کیسس میں حالیہ دنوں اضافہ اور آکسیجن کی قلت کو دیکھتے ہوۓ سعودی عرب نے 80میٹرک ٹن مائع آکسیجن کی کھیپ کوبھیج دیا ہے جہاں طلب کے مطابق آکسیجن رسدکاشدید ترین مسلہ درپیش ہے۔
جس پر سعودی عرب نے ہندوستان کے اڈانی گروپ اور لنڈے کمپنی کے تعاون سے فوری امداد کے بطور یہ کھیب کوروانہ کیا ہے۔ہندوستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسس کی تعداد 349،691ریکارڈ ہوئی ہے۔ چاردن سے لگاتار دہلی کے بشمول ملک بھرمیں ریکارڑ کیسس درج ہورہے ہیں

جس سے دواخانوں میں آکسیجن اور بستروں زبردست قلت پیداہوگئ ہے۔ اس کے زیر اثر مریضوں کے دیکھ بھال کامسلہ پیداہوگیاہے۔طبی عملہ ان کے علاج سے قاصر ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے فخر کااظہار کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں اڈانی گروپ اورلنڈے کمپنی کی شراکت داری کے ساتھ آکسیجن کو ہندوستان کوروانہ کیاجارہاہے۔
ریاض میں مقیم ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ سعودی وزارت صحت کاشکریہ ادا کیا جس نے برطانیہ کی طرح اپنادست تعاون دراز کیاہے۔جان بچانے والی گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان نے سنگاپور سے آکسیجن پر مشتمل ٹینکوں کو بھی فضائ خدمات کے زریعہ منگوانہ شروع کیاہے۔

مشرق وسطی کے روزنامہ الشارق الاوسط نے اتوار کے روز بتایا کہ اس نے صنعتی استعمال کےآکسیجن کودواخانوں کوفراہم کرنا شروع کیا ہے۔اس اقدام سے توقع کی جارہی ہے کہ طلب پرقابو پانے میں کافی حد تک مددملے گی۔
