گجرات 19/جنوری
زین نیوز
ریاست گجرات کے سورت ضلع کے کسمبا میں دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 15 تارک وطن مزدروں کی موت واقع ہوگئی۔ریاست راجستھان کے بانسواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 15مزدور کم چوراستہ کے فٹ پاتھ پر محو خواب تھے کہ ایک تیز رفتار ٹرک انھیں کچل ڈالا جس کی وجہ سے 12زدور برسرموقع ہلاک ہوگئے جبکہ مزید چار مزدوروں کی حالات تشویشناک ہے جنھیں طبی امداد کے لئے مقامی دواخانے منتقل کیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر مقام حادثہ پہنچ کر بچاؤ اور راحت کاری سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق منگل کی رات 30-12کے وقت یہ حادثہ پیش آیا۔کوسمبا کی کی قومی شاہراہ پر مخالف سمت میں آنیوالی گنے کے لوڈ سے لدی ایک ٹریکٹر سے ٹرک کا تصادم ہوگیا او ر ٹرک کے بے قابو ہوجانے سے ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 18؍مزدروں کو روندتے ہوئے چلی گئی جس کی وجہ س12؍مزدو ر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔جبکہ تین مزدور دواخانے میں زخمو ں سے جانبر نہ ہوسکے۔ جبکہ اس حادثہ میں ایک نو ماہ کی بچی قدرتی پر طور پر بچ گئی جبکہ اسکے والدین ہلاک ہوگئے
