سپریم کورٹ کاجہانگیر پوری انہدامی کارروائی روک کا فیصلہ برقرار

تازہ خبر قومی

معاملے کی سماعت دو ہفتہ بعد ہوگی
نئی دہلی : 21؍اپریل
(زین نیوز)
جہانگیر پوری میں دہلی میونسپل کارپوریشن کی کارروائی پر جمعرات کو سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایم سی ڈی کی کارروائی پر روک کے فیصلہ کو برقرار ررکھا۔ معاملے کی سماعت دو ہفتہ بعد ہوگی۔ یعنی دو ہفتوں تک ایم سی ڈی جہانگیر پوری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گاوائی کی سپریم کورٹ بنچ نے دہلی کے جہانگیر پوری میں انہدام کی مہم کے خلاف عرضی پر سماعت شروع کی۔ سپریم کورٹ نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کوحکم دیاہے کہ اگلے احکام تک جہانگیر پوری میں کوئی انہدامی کارروائی نہ کی جائے،عمارتوں کا موقف جوں کا توں قائم رکھاجائے

اس دوران عدالت نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر لگا کر گرایا جاتا ہے اور اس طرح کی کارروائی پورے ملک میں نہیں روکی جا سکتی۔جسٹس راؤ نے کہاکہ غیر قانونی تعمیرات کو بلڈوزر سے گرایا جاتا ہے۔ ہم ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں روک سکتے۔

جسٹس راؤ اور جسٹس گوائی: ہمارے حکم کے باوجود جہانگیر پوری میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہی، جبکہ این ڈی ایم سی میئر کو بھی آگاہ کیا گیا۔ ہم نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔ اس پر بعد میں بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مطابق ، سپریم کورٹ نے کہاکہ وہ توڑ پھوڑ پر سنجیدگی سے غور کر یگی کیونکہ کورٹ کے احکامات کے بعد بھی توڑ پھوڑجاری تھی

دشینت ڈیو اور کپل سبل نے جہانگیر پوری کیس میں آپریشن بلڈوزر کے خلاف دائر درخواست پر بحث کی۔ ایم سی ڈی کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا موجود تھے۔ یہ عرضی جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گاوائی کی بنچ کے سامنے پیش کی گئی۔

جسٹس ایس ناگیشور را اور پی آر کاوانی کی بی نے جمعیت علماء ہند کی مرکز ور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ درخواست میں دعوی کیا گیا تھا کہ فسادات کے مسلم ملزمان کی عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے ۔

جہانگیرپوری میں مسماری مہم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست | سینئر ایڈوکیٹ ڈیو کا نے بی جے پی صدر کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے متعلق میئر کو لکھے گئے خط کے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور سیول حکام آئین کے پابند ہیں نہ کہ بی جے پی لیڈر کے لکھے گئے خطوط کے اور یہ ایک افسوسناک منظر ہے۔

کپل سبل نے کہاکہ آپ تجاوزات کو کسی ایک برادری سے نہیں جوڑ سکتے۔ یہ کسی ایک کمیونٹی تک محدود نہیں ہے۔ آپ کسی گھر کو صرف یہ کہہ کر گرا نہیں سکتے کہ یہ تجاوزات ہے۔ ایسا نہیں، بلڈوزر کے ذریعے نہیں۔ ہم اسے روکنا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے – اقبال سنگھ
جہانگیرپوری تجاوزات ہٹاؤ مہم پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نارتھ ایم سی ڈی کے میئر اقبال سنگھ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے حتمی حکم کے بعد ہی مزید کچھ کیا جائے گا۔