بھیمگل(نظام آباد) 9؍ستمبر
(محمد مقیت)
تلنگانہ ریاست کے ضلع نظام آباد میں بابا پور بھیمگل منڈل کے منڈورا پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹے کے بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی ہے یہ واردات گذشتہ رات تقریباً 10؍بجے کے قریب پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق بھیمگل منڈل کے منڈورا واڈ رنگی کالونی میں میں آ ج صبح باپ اور بیٹے کے آپسی جھگڑے میں آپے سے باہر باپ 40 سالہ لکشمن نے اپنے 24 سالہ بیٹے سمن پر کلہاڑی سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے سمن کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی ان کا تعلق وڈر طبقہ سے بتایا گیا ہے ۔
باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل پر موضع میں سنسنی پھیل گئی۔بتایاجاتا ہے کہ سمن کی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد اس نے دوسری شادی کرلی تھی ایک تین سالہ لڑکا ہے ‘ گذشتہ کچھ دنوں سے باپ اور بیٹے کے درمیان لڑائی جھگڑا چل رہا تھا اور گذشتہ رات بھی باپ او ربیٹے کے درمیان جھگڑا ہواتھا اور دونوں نشہ میں دھت تھے ۔ اسی کے چلتے لڑائی کے دوران غصہ سے بے قابو باپ نے کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔
آج صبح جب مقامی عوام نےواقعہ کی اطلاع بھیمگل پولیس کو دی تو اطلاع پر بھیمگل سب انسپکٹر راجا بھرت نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اورتفصیلات حاصل کیں ۔پنچنامہ کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم آرمور کے سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔ سب انسپکٹر نے بتایاکہ قتل کی وارات کا ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔مزید تفصیلات کا آنا باقی ہے۔
آرمور کے سرکاری دواخانے میں نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالہ کی گئی۔اس واقعہ کے موضع کی عوام میں غم اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔با پ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کے قتل پر موضع کی عوام افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔
