تفتش میں حیران کردینے والے انکشافات
حیدرآباد:29؍جولائی
(زین نیوز)
شادی شدہ خواتین کو بہلا پھسلاکر لے جاکر عصت ریزی اورقتل کرنے کا واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اور ایک خاتون کی مدد سے عصمت ریزی کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش پر حیران کردینے والے گھناونے جرائم کا انکشاف ہوا ہے
تفصیلات کے مطابق ڈنڈیگل پولیس نے جمعرات کے روز ایک 35 سالہ خاتون کے ساتھ عصمت دری اور قتل کے الزام میں جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ ڈنڈیگل سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش سنگاریڈی ضلع کے جنارام منڈل کے مدارم گاؤں میں پولیس کو دسیتاب ہوئی تھی ۔
پولیس کے مطابق آئی ڈی اے بولارام کے ساکن 30 سالہ سوامی عرف روی اور 35 سالہ بھامنی جو گزشتہ آٹھ سالوں سےلیو ان تعلقات میں تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ ڈنڈیگل سے لاپتہ ہونے والی خاتون کو کام دلانے کا بہانہ بناکر یہ جوڑا جنگل میں لے گیا اور روی نے اس خاتون کے ساتھ عصمت دری کی اور خطرہ محسوس ہونے پر روی نے اسکا قتل کردیا اور یہ جوڑا خاتون کے زیورات لے کر فرار ہوگیا۔
سنگاریڈی پولیس نے متاثرہ خاتون کی شناخت کی اور ڈنڈیگل پولیس کو اطلاع دی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے اس جوڑے کو گیگیل پور کے قریب گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی تفتیش کے دوران اس جوڑے نے اعتراف کیا کہ اس جوڑے نے رہزنی کے دوران 19 سے زیادہ خواتین کا قتل کیا ہے۔
ملزمین نے اعتراف کیا کہ شوہر روی نے 8 اور بیوی بھامنی نے 11 خواتین کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ روی شنکرپلی میں ڈکیتی کی چار وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ یہ لوگ اکیلی خواتین کو رقم یا کام کی لالچ دیتےہوئے خواتین کو ویران جگہ پر لے جاکر ان کو ان کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے پاس سے طلائی زیورات چھین لینے کے بعد ان کا قتل کردیتے تھے۔
