عظیم الشان جلسہ عام بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی

نارائن پیٹ :۔30/ستمبر
(پریس نوٹ)
محمد محسن مدور کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 2 اکتوبر 2022 بروز اتوار شاہ گارڈن فنکشن ہال مدور نارائن پیٹ روڈ میں بعد نماز مغرب عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جلسئہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے

اس عظیم الشان جلسہ میں شہر حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا بشیر احمد اشرف صاحب حسامی دامت برکاتہم العالیہ ناظم مدرسہ مصباح العلوم رائل کالونی بالاپور حیدرآباد تلنگانہ کا خصوصی خطاب ہوگا

ان کے علاوہ محترم المقام جناب داعی عبد الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ و حضرت مولانا محمد ظہیر الدین صاحب شاہی دامت برکاتہم العالیہ کا بھی خطاب ہوگا

حافظ و مولانا محمد ادریس صاحب مصباحی جنرل سکریٹری جمعیت الحفاظ فاؤنڈیشن حیدرآباد تلنگانہ نعت شریف پیش کریں گے

 

لہٰذا آپ تمام حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر اس نورانی و عرفانی مجلس سے استفادہ فرمائیں بعد جلسہ شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا

نیز خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم کیا گیا ہے