عوامی تقسیم نظام کے 36 کنٹل چاول ضبط۔ تین افراد گرفتار

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال :5؍فروری
زین نیوز
تلنگانہ ریاست کےجگتیال ضلع کے کوڑمیال منڈل کے نلہ گنڈہ کے مضافاتی علاقے میں ایک AP 25 V3993 نمبر کی ٹاٹا اے سی ای گوڈس گاڑی کو ضبط کرلیا گیا جس میں 36کنٹل پی ڈی ایس رائس(عوامی تقسیم نظام ) کے چاول غیر قانونی طور پر منتقل کیے جارہے تھےپولیس کو قبل ازوقت ملی مصدقہ اطلاع پر اسپیشل برانچ پولیس نے جال بیچھا کر پکڑ لیا ۔ پولیس نے رات 2؍بجے سے گاڑیوں پر نگاہ بنائے رکھی اور صبح تقریباً5؍بجے کے قریب اسپیشل پولیس نے ٹاٹا اے سی گوڈس ویان کو پکڑ لیا جوجگتیال ضلع کے ملیال منڈل میں چاول کی خریدی کرنے کے بعد ویملواڑہ منتقل کیے جارہے تھے۔ پولیس نےغیر قانونی طورپرمنتقل کیے جانیوالے چاول اور متعلقہ افراد کوشخص کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔کوڑمیال سب انسپکٹر آف پولیس مسٹر شیوا کرشنا نے بتایاکہ  چاول کی منتقلی کے معاملہ میں ڈرائیور بشمول دوافراد پرمقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں