ممبئی : کرائم برانچ نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور کاروباری راج کندرا کو فحش فلم بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے اس معاملہ میں کہا ہے کہ وہ اہم سازشی معلوم پڑتے ہیں ، اس سلسلہ میں ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں ۔


جانکاری کے مطابق فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ ان پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزم لگایا تیا تھا ۔ اس کے بعد معاملہ در کیا گیا تھا ۔

ابتدائی جانچ میں قصوروار پائے جانے کے بعد پولیس نے کل دیر شام راج کندرا کو گرفتار کرلیا ۔ بتادیں کہ راج کندرا ایک کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بھی ہیں ۔
