قبل ازوقت انتخابات کا سوال ہی نہیں۔چیف منسٹر کے سی آر کا موقف

تازہ خبر تلنگانہ

تلنگانہ میں سیاسی جماعتو ں کی پدیاتراوں میں شدت
حیدرآباد 12؍ مارچ
( فہیم الدین )
تلنگانہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات کے امکانات کی افواہوں کے بیچ بڑی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابات سے پہلے تشہیر کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔اسکے حصہ کے بطور متعلقہ پارٹیوں کے قائدین کی پدیاتراؤں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ تاحال پر یاترا شروع کرنے کے چند دن بعد ان کو موقوف کر دیا گیا تھا وہ اب اس کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں۔نچلی سطح سے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے بذات خود وقفیت حاصل کرتے ہوۓ راۓ دہندوں سے قریب ہونے اور انہیں اپنی جانب راغب کرنے کی کوششیں کر یں گے ۔انہیں اس میں کامیابی ملنے کا بھی یقین ہے۔

سابق آئی پی ایس عہد یدار مسٹر آرایس پروین کمار کے سیاست میں داخلے سے تلنگانہ میں بہوجن سماج پارٹی میں ایک نیا جوش دیکھائی دے رہا ہے۔ پہلی مرتبہ انتخابات میں قسمت آزمائی کیلئے تیار پروین کمار ایک مضبوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی تلنگانہ کے چیف کو آرڈینٹر کے عہدہ پر فائز پروین کمار نے ’’بہو جنا راجیا ادھیکارا‘‘ کے نام سے یاترا کو شروع کیا ہے۔

جنگاؤں ضلع کے رگھوناتھ پلی منڈلکے قلعہ شاہ پور سے 6 مارچ کواپنی یاترا کا باضابطہ آغاز کیا جو 300 دنوں تک جاری رہے گی اور یہ یاترا 5 ہزار مواضعات کا احاطہ کر میں گی ۔اسی طرح وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کی سربراہ مسٹر وائی ایس شرمیلا بھی آج سےموقوفہ پر جا پرستھانم کا آغاز کیا ہے ۔

نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی منڈل میں کونڈا پا کا گوڑم سے اپنی یا ترا کا احیاء کیا ہے۔ ہر ایک اسمبلی حلقہ میں ایک جلسہ عام اور اسمبلی حلقہ کے نصف سےمنڈلوں میں بھی یاترا گذرے گی جس کیلئے پروگرام کو پہلے ہی سے قطعیت دی گئی ہے۔

گذشتہ سال 120 کٹوبرکومسٹر وائی ایس شرمیلانے پر جاپرستانم‘‘ کا آغاز کیا تھا تاہم ایم ایل سی انتخابات کے نوٹیفکیشن کی اجرائی کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوا تو کی وجہ سے وہ کو عارضی طور پر روک دیا ۔

تلنگانہ اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے قائد ایوان بھٹی و کرامارکا نے اپنے آبائی اسمبلی حلقہ مدھیرا میں ” پیپلز مارچ‘‘ کے نام سے 27 فروری کو یاترا کا آغاز کیا تھا جوکھمم ضلع کے مد یگونڈا منڈل کے یا ڈاولی سے شروع کر کے 100 کیلو میٹر کا احاطہ کیا۔
اپنے اسمبلی حلقہ میں 32 دنوں تک 500 کیلومیٹر کی پیدل یاترا کرنے کا انہوں نے جو فیصلہ کیا تھا اسے اسمبلی کے موازنہ اجلاس کی وجہہ سے عارضی طور پر روکنا پڑا۔

اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد ان کی یاترا کے دوبارہ آغاز ہونے کا امکان ہے تو دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی سر براہ ورکن لوک سبھا حلقہ کریم مگر مسٹر بنڈی نے بھی اپنے دوسرے مرحلہ کی’’پر جاسنگرام یا ترا‘‘ شروع کرنے کی تیاری کر رے ہیں ۔ معمار دستور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کی تقاریب کے انعقاد کے بعد 14 اپریل سے وہ اپنے دوسرے مرحلہ کی پدیا تر ا شروع کرنے کا پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں ۔

پر جا سنگرام یاترا کے ذریعہ عوامی مسائل اور دیگر نکات سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے امکان ہے کہ اسے پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل کر یں گے ۔جس کا بی جے پی حلقوں میں اشارہ دیا ہے۔اس دوران چند ایک قائد میں بھی اپنی قسمت آزمانے کے حصہ کے طور پر پر یا تراوں کی تیاری کر رہےہیں

شمالی ہند کی چارریاستوں کے علاوہ جنوب مغربی ریاست گوا کے انتخابی نتائج کو دیکھتے ہوئےاپنی پارٹی قائدین سے ملاقات کرتے ہوۓ تلنگانہ بھر میں پر یا ترا شروع کر نے کا حالیہ دنوں میں عام آدمی پارٹی ( عآپ) سرچ کمیٹی کی سربراہ اندرا شوین نے انکشاف کیا تھا۔

تاہم پنجاب میں آپ کی شاندار کامیابی نے ان کے حوصلوں کو بڑھاوا دیا ہے جس کے زیر اثر عام آدمی پارٹی کے کیڈر میں ایک نیا جوش پیدا ہوا تا ہم تلنگانہ میں حکمراں ٹی آرایس پارٹی نے پہلے ہی ترقیاتی کاموں کے ذریعہ اپنی تشہیر میں شدت پیدا کی ہے۔

چیف منسٹر وبانی صدر ٹی آرائیں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بشمول ان کے کابینی رفقاء بھی ترقیاتی کاموں میں مسلسل حصہ لیتے ہوئے ہر چاروں سمت تشہیر کر رہے ہیں ۔ مگر غور طلب بات یہ ہے کہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے حالیہ دنوں میں ایک بیان دیتے ہوۓ ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات ہونے والے ہیں۔ 0 3 1 ارکان اسمبلی کی بھاری اکثریت کے ساتھ ریاست میں ایک مضبوحکومت قائم انہوں نے شل میڈیا پروائرل افواہوں پر عوام کو کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا اور یہ اور یہ واضح کیا کہ شیڈول کے مطابق آئندہ سال کے اختتام کے موقع پر ہی ریاست میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔