قتل کے ملزمان کو عمر قید کی سزاء۔

تازہ خبر جرائم حادثات

جگتیال:27؍اگسٹ
(زین نیوز)
جگتیال ضلع تلنگانہ کی ایک عدالت نے قتل مقدمہ کے چار ملزمان کو عمر قید اور 1؍لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ صادر کیا۔
ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج سدرشن نے ترومنی موہن ریڈی نامی شخص کے قتل کےملزمان رچاکونڈہ بابو ریڈی ‘نرسیا ،انجی ریڈی ،مہیش ،نرسمہا ریڈی پر قتل کے مقدمہ الزامات ثابت ہونے پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سزائے عمر قید اور1لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا۔

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے پگڈاپلی منڈ ل کے سد اپلی موضع سے تعلق رکھنے والے چار کنڈہ بابو ریڈی اور ترومنی موہن ریڈی نامی شخص کے درمیان کئی سالوں سے آپسی مخاصمت چلی آرہی تھی ۔ مورخہ 7؍جولائی 2102 میں ملزم چار کنڈہ بابو ریڈی نے ایک منصوبہ بنایا اور منصوبہ کے تحت اپنے چار ساتھیوں نرسیا ،انجی ریڈی ،مہیش ،نرسمہا ریڈی کے ہمراہ موہن ریڈی کی زراعت کے کاموں  کی تکمیل کے بعد گھر واپسی کے دوران تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔

متوفی ترومنی موہن ریڈی کی بیوی شیلجا کی شکایت پرپگڈااپلی پولیس نےایک مقدمہ درج رجسٹر ر دکرکے بعد تحقیقات فردِ جرم عائد کرتے ہوئے ر چاکنڈہ گنگاریڈیA1 ڈگےنرسیاA2 رچاکونڈا انجی ریڈیA3 پونملا مہیش A4 ترمنی نرسمہا ریڈیA5کے تحت عدالت میں پیش کیاتھا۔۔ کیس کی سماعت کرنے والے ڈسٹرکٹ سکنڈ ایڈیشنل سیشن جج سدرشن نے چاروں ملزمان کو مجرم گرادنتے ہوئے سزائے عمر قید اور1لاکھ روپئے روپئے جرمانہ عائدکیا۔

معزز جج سدرشن نے ملزمان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ چاروں کے خلاف استغاثہ نےقتل کا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔قتل کیس کے پانچ ملزمان میںسے ملزمA3 رچاکونڈا انجی ریڈی کی موت واقع ہوگئی تھی جس کی بنا پر ان چاروں ملزمان کو سزا سنائی گئی

اس مقدمہ میں ایڈیشنل پی پی سری وانی ، ایڈیشنل انویسٹی گیشن آفیسر ایڈیشنل ایس پی مہندر ،کورٹ کانسٹبل ساگر اور سی ایم ایس کانسٹیبل کرن نے ملزم کو سزا سنانے میں عدالت کو ثبوت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

ملزمان کو سزاء دلانے میں سخت محنت کرنے والے پولیس افسران کی ضلع ایس پی جگتیال مسز سندھو شرما نےستائش کی