جامعہ حکیم الامت میں پہلا اجلاس عام
دیوبند، 27؍ مارچ
(رضوان سلمانی)
واضح ہوکہ گائوں اسارامیں مفتی ناصرتاولویؒ نے جامعہ حکیم الامت نامی ادارہ قائم کیاتھاجس نے مفتی صاحب کی حیات میں گاہے گاہے تعلیمی اورتعمیری ترقی کی منازل طے کی لیکن مفتی صاحبؒ کی وفات کے بعدجامعہ پرایک حال آیااورمفتی صاحب کے خواب کی تعبیرادھوری سی محسوس کی جانے لگی لیکن وقت نے کروٹ بدلی توجامعہ کی باگ ڈورمفتی صاحب کے صاحبزادہ حافظ خالدعرفات کے ہاتھ میں آگئی، مہتمم منتخب ہونے کے بعد قاری محمد خالد عرفات کی نگرانی میں آج پہلا اجلاس منعقدہوا
جس کی صدارت مفتی ناصرصاحب کے والدِمحترم مولانا رفیق احمد سابق مدرس دارالعلوم حسینیہ تاولویؒ نے کی۔ جلسہ کا آغاز قاری ناظر اسارہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ،جبکہ نعت نبی ؐکانذرانہ محمدسفیان نے پیش کیا،نظامت کے فرائض حافظ محمد ثاقب پوربا لیا نوی نے انجام دئے۔ اس موقع پرمولانا محمد معصوم امام وخطیب بسم اللہ مسجد غازی آباد نے قرآن کریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ قرآن پاک اللہ تبارک وتعالیٰ کا کھلامعجزہ ہے،
دنیا میں ایسی کوئی کتاب نہیں ہے جو لفظ بہ لفظ پڑھ سکے اور اسکو ایک نشست میں سنا سکے ،اللہ نے قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے کو دنیا وآخرت میں سرخروئی عطاکی ہے ،قرآن پاک کو پڑھنا مشکل نہیں ہے مگر اس سے زیادہ مشکل اسکو برقرار رکھناہے جیسا کہ اس کا حق ہے، اتناہی نہیں اسکو چھوڑ نے کابھی خسارہ ہے دنیا میں چہرے کی رونق ختم ہو جاتی ہے۔
مدرسہ ہٰذا کے طلبہ نے اپنی سالہاسال کاتعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔مولانا محمد دلشاد قاسمی اساروی نے عورتوں کے مقام کو بتایا اور سیا ست میں بھی عوام کی رہبری کی ۔مولانا محفوظ الرحمن کیرانہ مہتمم مرکز تعمیر ملت نے اصلاح معاشرہ اورقرآنی تعلیمات پر خصوصی توجہ دلائی ،مدرسوں کی اہمیت کو بتایا اور کہاکہ مدارس اسلامیہ دین کے قلعے ہیں قرآن کریم کو، حدیثوں کو زندہ رکھنے کی جگہ ہے، دلوں کو اللہ سے جوڑنے کی جگہ ہے۔
مہمان خصوصی مولانا محمد یامین مفتاحی نے قرآن کریم کی فضیلت پر بیان کیا کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پہلے اپنی وحدانیت کو بیان کیا ہے اس کے بعد انسان کو پیداکرنے کے مقصد کو بیان فرمایا انہوں نے کہاکہ جامعہ حکیم الامت کو اسارہ میں قائم کرنے کا مقصد مفتی ناصر تاولویؒ کا قرآن کی تعلیم کو عام کرنا تھا انکا یہ فیض جاری وساری رہیگا دین داری دنیا داری دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
مفتی محمد راغب نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ماں باپ کی محبت کو بیان کیا بیوی کیساتھ ساتھ ماں باپ سے زیادہ محبت رکھنی ہے، اسلام سیدھا راستہ ہے ،سچاراستہ ہے، گندگی والا راستہ نہیں ۔اس موقع پرطلبا نے اپنے پروگرام پیش کئے تو قرآن کریم پڑھنے کا انداز، تقاریر میں بچوں کا حوصلہ دیکھنے کوملا۔اجلاس کااختتام مولانا رفیق احمد سابق مدرس مدرسہ دارالعلوم حسینیہ تاولوی کی دعاپراختتام ہوا۔
