کڑپہ 10 اپریل
(پریس نوٹ)
مولانا نور اللہ کی اطلاع کے مطابق 5 پانچویں مرتبہ لجنت العلماء ویلفئیر سوسائٹی کڈپہ کی جانب سے علماء ائمہ حفاظ اور مؤذن حضرات کی خدمت میں ایک مہینے کا راشن 2500 روپے کا بلا تفریق مسلک اعزازی طور پر 100 لوگوں کو دیا گیا، 2018 میں یہ کمیٹی کا انعقاد عمل میں آیا، یہ کمیٹی قوم کی دینی ملی سماجی رہنمائی کے ساتھ ساتھ وارثین انبیاء علماء حفاظ آئمہ مؤذنین حضرات کی بھی کئی طرح سے خدمت کرتی آ رہی ہے، قرضِ حسنہ کے ذریعے اور علاج کے ذریعے رمضان میں راشن تقسیم کے ذریعے اور کئی خدمات انجام دیتے آ رہی ہے۔
بروز اتوار 10/4/2022 کو صبح 7:00 بجے کنگ پیالیس فنکشن ہال کڈپہ میں راشن تقسیم پروگرام ہوا جسکی صدارت شیخ التفسیر حضرت مولانا مفتی سید شاہ سعید احمد باقوی صاحب مدظلہ العالی نے فرمائی۔صدارتی خطاب میں علماء اور عوام کو انمول نصحیتیں کیں۔لجنت العلماء ویلفئیر سوسائٹی کے سکریٹری حضرت مولانا مولوی ابو مہک شیخ محمد علی رشادی صاحب نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی
اس پروگرام میں صدر کمیٹی مفتی نعمت اللہ خان صاحب خازن مولانا نور اللہ صاحب نائب صدر مولانا اصغر علی صاحب قاضی سراج الدین بخاری صاحب۔مولوی ولی باشاہ صاحب،مولوی مغل مستان صاحب مولوی مسیح اللہ صاحب حافظ حبیب بخاری صاحب عمائدیں شھر میں سے الحاج شیخ سبحان باشاہ صاحب چیرمین وکاس ڈگری کالج ڈاکٹر محبوب پیر صاحب یم ڈی یم یم ہاسپٹل،محمد نعیم صاحب یم ڈی امین ہاسپٹل،عبدالرحمن صاحب کرکٹ کوچ،فیاض باشاہ صاحب سکریٹری مسجد زلیخابی نے شرکت کی،صدر کمیٹی نے تمام کا شکریہ ادا کیا۔
