منگلور: 23؍جنوری
زین نیوز
رو بینک آف انڈیا نے پرانے سو سیریز کے نوٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے مارچ کے بعد سے سو روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گےیہہ بات آر بی آئی کے اسسٹنٹ جنرل منیجر بی این مہیش نے منگلور کے جنوبی کننراڈسٹرکٹ پنچایت ہال میں ڈسٹرکٹ لیول بینکنگ سیکیورٹی کمیٹی اور کیش مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ مارچ کے بعد سے سو روپے کے پرانے نوٹ نہیں چلیں گے ان کی جگہ اب نئے 100 روپے کے نوٹوں کا استعمال ہوگا ۔آر بی آئی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ماضی میں چھپے ہوئے ان تمام نوٹوں کا واپس لینا ہےپرانی سیریز کے ایک سو روپے کے نوٹ مارچ تک مکمل طور پر واپس لے لئے جائیں گےکیونکہ زیادہ تر نوٹ جعلی ہیں۔لوگوں کو نوٹ واپسی کے تعلق سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ فیصلہ صرف نئے نوٹ کو چلن میں لانے کے لیے کیا گیا ہے
