مجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال کی کارگزاری

بین الریاستی تازہ خبر مضامین

جگتیال13جنوری
زین نیوز
مجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال کی ایک سالہ آڈیٹ ‘ مرکزی کمیٹی سے مقرر کردہ آڈیٹر خواجہ معین الدین کے ذریعہ کروائی گئی۔ کمیٹی نے آڈیٹ کے بعد مجلس تحفظ ختم نبوت کے حسابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اپنی رپور ٹ میں کہا کہ آمدنی اور اخراجات کی رپورٹ قابلِ تعریف اور قابلِ تقلید ہے۔آڈیٹ رپورٹ اور اسکا جائزہ نو منتخب خازن مجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال کے حوالے کیا گیا ۔اس موقع پرمجلس تحفظ ختم نبوت کے ذمہ داران نے ‘ صدور مساجد‘شہر جگتیال کی تمام فلاحی و سماجی تنظیموں ‘عطیہ دہندگان اور اہل خیر حضرات ‘بہی خواہوں اور عوام الناس سے اظہار تشکر کیا۔ انھوں نے اس ایقان کا اظہار کیا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے کاموں میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنا تعاون برقرار رکھیں گے۔اس موقع صدر مجلس تحفظ ختم نبوت جگتیال مولانا معراج احمد قاسمی‘ آڈیٹر خواجہ معین الدین‘ اور مفتی محمد فرقان الدین قاسمی‘ مفتی یونس قاسمی‘ مولانا شیخ خلیل احمد قاسمی‘ نو منتخب خازن محمد تسلیم پاشاہ بھی موجودتھے