مرکزی حکومت غریبوں کی توہین کرنا بند کرے۔ ایم ایل سی کے کویتا کی سخت تنقید

تازہ خبر تلنگانہ
 اسکیموں کے ذریعہ غریبوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری
حیدرآباد: 9؍اگسٹ
(زین نیوز)
رکن قانون ساز کونسل نظام آباد مسز کے کویتا نے مرکزی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ مرکزی حکومت غریبو ں کی توہین کررہی ہے ا۔ تلنگانہ میں حکمراں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی قانون ساز کونسل کی رکن کے۔ کویتا نے منگل کو یہ بات کہی  انہوں نے کہاکہ ہندوستانی آبادی کی اکثریت غریب ہے ہر حکومت غریبوں کے لیے فلاحی اسکیمیں چلاتی ہے۔
مرکز میں بی جے پی کے زیر اقتدا ر حکومت ایک ماحول بنا رہی ہے اور غریبوں کے لیے فلاحی اسکیموں کو مفت کوکہہ کر ان اسکیموں کو مفت کہہ کر غریبوں کی توہین کررہی ہے۔
مسز کویتا نےمرکز کی مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ غریبوں کے لیے فلاحی اسکیمیں مفت ہیں۔ میں مرکز کی مودی حکومت سے درخواست تی ہوں کہ فلاحی اسکیموں کو مفت نہ کہیں۔کے کویتا نے مزید کہا، آج کے دور میں کچھ بھی مفت نہیں ہے۔

 یہ غریبوں کی توہین ہے۔ دراصل مرکزی حکومت نے بینک کو لوٹنے والے کارپوریٹس کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے کی چھوٹ کا اعلان کیا تھا۔ غریبوں کے لیے فلاحی اسکیمیں ان کی صحت، زراعت اور بچوں کی تعلیم کے لیے ہیں اور یہ مفت نہیں ہیں۔مودی حکومت نے سرمایہ داروں کو کروڑوں روپے مفت میں دئیے۔
ٹی آر ایس لیڈر نے کہا کہ غریبوں کی توہین کرنا بند کرو، یہ مفت نہیں ہیں۔اسکیموں کے ذریعہ غریبوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ غریب کو مفت کہہ کر اس کی توہین کرنا مناسب نہیں۔
اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا اور کہا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستی حکومتوں کی فلاحی اسکیموں کی حمایت کرے، اگر وہ ان کی حمایت نہیں کرنا چاہتی تو انہیں آزادی دے تاکہ وہ اپنی اسکیموں کو جاری رکھ سکیں۔
کویتا نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ ان کا رویہ قابل مذمت ہے۔ آج مودی حکومت بہت سی ریاستی حکومتوں پر پابندی لگا کر انہیں مجبور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ غریبوں کی مدد میں رکاوٹ بنے گا۔واضح رہے کہ کویتا ہر معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو گھیرتی نظر آتی ہیں۔ ماضی میں بھی وہ مہنگائی، بے روزگاری کے معاملے پر مرکزی حکومت پر شدید حملہ کر چکے ہیں۔