مسجد آمنہ بلقیس کے زیر اہتمام اے اے ایم ہاسپٹل کے تعاون سے مفت طبی کیمپ

تازہ خبر تلنگانہ

مولاناسید سمیع اللہ مولاناعبدالقیوم شاکر مہمان خصوصی
نظام آباد:5؍جنوری
(پریس نوٹ)
شہر کے سلم علاقہ دھرم پوری ہلز میں واقع مسجد آمنہ بلقیس کمیٹی کے زیر اہتمام آج مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا جس میں اے اے ایم ہاسپٹل کے ماہر ڈاکٹرس نے اپنا تعاون پیش کیا اور ڈاکٹر عبدالفیروز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں پہونچ کر بلالحاظ مذہب وملت ہندومسلم سب ہی لوگوں کے چیک اپ کےء اور مختلف امراض کے لےء مفت ادویات بھی فراہم کئےگئے

اس موقع پر مولاناعبدالمبین قاسمی امام وخطیب مسجد آمنہ بلقیس نے ذمہ داران اور عوام وخواص کا شکریہ اداکرتے ہوے اس بہترین طبی خدمت کو مثالی قرار دیا الحمدللہ سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس سے استفادہ بھی کیا

کمیٹی ذمہ داران شیخ جاوید شیخ متین شیخ مجیب شیخ ساجد نے مہمانوں اور ڈاکٹرس کی تہنیت وشال پوشی کرتے ہوے مزید اس قسم کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی بات کہی

اس پروگرام میں مولانامفتی عبدالمبین قاسمی مولانامحمد قمرالدین قاسمی حافظ نسیم اللہ غازی حافظ اقبال ودیگر افراد نے شرکت کی ڈاکٹر عبدالفیروز نے عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ گیارہ سو روپیہ ہیلتھ کارڈ سے استفادہ کریں