دیوبند،15؍جون
(رضوان سلمانی)
جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کی مجلس عاملہ کی میٹنگ کا انعقاد جمعیۃ کے ضلع دفتر پر کیا گیا ۔ میٹنگ کا آغاز قاری عبد الماجد کی تلاوت کلام پاک اور مفتی محمد اقبال کی نعت پاک سے ہوا ۔ میٹنگ میں موجودہ حالات پر غور و خوز کے بعد یہ طے کیا گیا کہ مسلمانوں کو بیدار کیا جائے اور امت مسلمہ کو سنتوں کے اہتمام پر آمادہ کیا جائے ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے تجویز پیش کی کہ اگر اس وقت مسلمانوں کے جوش و جذبہ کو صحیح رخ دے دیا جائے تو بہت بڑا فائدہ ہو سکتا ہے اس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پروگرام کو عام کیا جائے سنتوں کے اہتمام پر مسلمانوں کو آمادہ کیا جائے اس تجویز کی سبھی اراکین عاملہ نے ستائش کی اور پورے ضلع میں سیرت پاک پر پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
پورے ضلع کو دس زون میں تقسیم کیا گیا اور طے کیا گیا کہ 45 دن میں 190 پروگرام سیرت پاک کے عنوان سے منعقد کئے جائیں گے جن کی ترتیب قائم کر دی گئی اور پچاس ہزار لیٹریچر شائع کرا کر ہر پروگرام میں تقسیم کیے جائیں گے۔میٹنگ میں صدر جمہوریہ, حکومت ہند اور حقوق انسانی کمیٹی کے نام مکتوب ارسال کیا گیا
اس موقع پر جمعیتہ علماء اتر پردیش کے سکریٹری قاری ذاکر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی آخر الزماں ہمیں اپنی جان مال عزت آبرو سب کچھ سے زیادہ عزیز ہیں انکی شان میں گستاخی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جا سکتی حکومت کو چاہئیے کہ گستاخ رسول اللہ کو گرفتار کر جیل بھیجے انہوں نے کہا کہ مسلمان صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں آقا کے سچے عشق کا مظاہرہ یہ ہے کہ آپ کے طریقہ کو مظبوتی سے تھام لے اہک ایک مسلمان مرد و عورت آپ کی سیرت طیبہ کا مطالع کرے اور اس پر عمل پیرا ہو سنتوں کا اہتمام کر ے ہر سنت ہداہت کا نور ہے
اس کی فضیلت کو سمجھے قاری ذاکر حسین نے کہا کہ پورے ضلع میں تقریباً 200 پروگرام سیرت مبارکہ پر کئے جائیں گے مفتی بن یامین نے کہا کہ مسلمان اگر گستاخ رسول کو جواب دینا چاہتے ہیں تو سنتوں کا اتباع شروع کر دیں یہی آقا سے سچی محبت کا دعویٰ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے قانون کا پاس رکھے بے گناہوں کی گرفتاریاں نہ کرے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے پر امن طریقے سے اگر کوئی احتجاج کرتا ہے تو اسے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے
اس موقع پر مولانا محمد اقبال, مولانا جمال الدین, مولانا محمد عاقل, قاری عبدالماجد, مولانا محمد ارشد, مفتی عبد الصمد, حافظ اکرام, مولانا گلزار, مولانا محمد احمد, مولانا آس محمد, مولانا محمد ارشد, شریک رہے۔جس کی صدارت ضلع صدر مفتی بن یامین نے کی اور نظامت کے فرائض ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین نے انجام دیئے۔
