مٹ پلی میں ایم پی ڈی اروند کا پتلہ نذر آتش

بین الریاستی

مٹ پلی : زین نیوز
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن لوک سبھا حلقہ نظام آباد مسٹر دھر م پوری اروند کی جانب سے رکن قانون سازکونسل نظام آباد مسز کے کویتا کے خلاف کئے گئے نازیبا ریمارکس پر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے کارکنوں نے آج مستقر پرانا  بس اسٹانڈمٹ پلی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوۓ پراروند کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین نے دھرم پوری اروند کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔اس موقع پر ٹی آریس قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رکن لوک سبھا ایک اروند سڑک چھاپوں کی زبان میں بات کرتےہوۓ نچلی سیاست کامظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ وہ اپنی زبان کوقابو میں رکھیں ورنہ وہ بھی زبان رکھتے ہیں۔ان احتجاجیوں نے ریمارک کیاکہ بی جے پی قائد ین مرکزی حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کےلیے اس طرح کا حربہ اختیار کررہے ہیں جس کو مہذب سماج برداشت کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید  کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ اور ٹی آریس قائدین کے خلاف بھی وہ من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں جس سے انہیں باز آنے کامشورہ دیا بصورت دیگر انہیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑھیگا جس کے وہ خود ذمہ دار ہونگے۔