تمام طرز کی کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہ بہترین وقت ، جذباتی پوسٹ
نئی دہلی : 8؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان میتھالی راج نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔متھالی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ٹوئٹ کرکے کیا ہے۔ انہوں نے بی سی سی آئی اور سکریٹری جے شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کی حمایت کی۔
میتھالی راج نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ لکھی۔ انہوں نے لکھا، "ایک چھوٹی بچی کے طور پر، میں نیلی جرسی پہن کر ملک کی نمائندگی کرنے نکلی، جو کہ سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، یہ سفر بہت اتار چڑھاؤ کا رہا ہے۔ ہر واقعہ نے مجھے کچھ انوکھا سکھایا اور پچھلے 23 سال میری زندگی کے سب سے چیلنجنگ اور لطف اندوز رہے ہیں۔
Thank you for all your love & support over the years!
I look forward to my 2nd innings with your blessing and support. pic.twitter.com/OkPUICcU4u— Mithali Raj (@M_Raj03) June 8, 2022
میتھالی راج نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ کرکٹ کو الوداع کہنے کا یہ بہترین وقت ہے۔ انہوں نے مزید لکھا، جب میں نے میدان میں قدم رکھا تو میں نے ہندوستان کو جیتنے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ہندوستان کا مستقبل نوجوان کھلاڑیوں پر ہے۔ میں بی سی سی آئی اور سکریٹری جے شاہ اور تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔
میتھالی راج نے ہندوستانی کرکٹ کو 23 سال دیئے۔ انہوں نے طویل عرصے تک ہندوستانی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈ بھی بنائے۔ میتھالی راج نے 12 ٹیسٹ، 232 ون ڈے اور 89 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ جس میں انہوں نے ٹیسٹ میں 699، ون ڈے میں 7805 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2364 رنز بنائے۔
متھالی راج 2000 کے خواتین ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سنچری بنانے والی سب سے کم عمر بھارتی کرکٹر بن گئیں۔
ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں متھالی راج سرفہرست ہیں۔ اب تک 232 میچوں میں متھالی راج نے 7 سنچریوں اور 64 نصف سنچریوں کی مدد سے 7805 رنز بنائے ہیں۔ میتھالی کے بعد انگلینڈ کی شارلٹ ایڈورڈز دوسرے نمبر پر ہیں۔ جنہوں نے 191 میچوں میں 5992 رنز بنائے ہیں۔
