نامور شاعر منور رانا کے فرزند کی ضمانت منظور۔ جیل سے رہائی

تازہ خبر قومی

لکھنؤ:27؍اگسٹ
(زین نیوز؍ایجنسیز)

معروف شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ انہیں جمعرات کی رات دیر گئے جیل سے رہا کیا گیا۔ تبریز رانا کو 20 ہزار روپے کی دو ضمانتیں دینے پر ضمانت ملی۔

تبریز رانا کو لکھنؤ سےچہارشنبہ کی شام رائے بریلی پولیس نے اپنے چچا اور کزن کو فریم کرنے کے لیے جون میں مبینہ طور پر اپنے خلاف فائرنگ کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ یہ مبینہ طور پر جائیداد کے تنازعہ کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

جون میں تبریز رانا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لکھنؤ پریاگ راج ہائی وے پر قتل کی کوشش سے بچ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار بائیک سواروں نے ان کی ایس یو وی پر گولی چلائی۔ اس نے رائے بریلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور اپنے چچا اور کزن کو ملزم نامزد کیا۔

اس کے پیش نظر عدالت نے تبریز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیا تھاجس کے بعد پولیس تبریز کی لکھنؤ رہائش گاہ گرفتار کیا تھا تاہم گذشتہ دن رائے بریلی کی سی جے ایم عدالت نے تبریز کی ضمانت منظور کرلی ہےاورشام جیل سے رہا کر دیا گیا