نایـــــاب‘ اور انـــــوکھی مـچھلــــــی ۔

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:6؍اگسٹ
(عمران زین)
اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہے اور اس کی قدرت و عجائبات رہتی دنیاتک قائم رہنگے۔اللہ تعالیٰ دنیا والوں کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ اسکے حکم کے بغیر کوئی چیز وجود میں نہیں آسکتی اور ہم دل کی نظر سے دیکھنا چاہیے تو ہر چیز اللہ کے وجود اور اسکی قدرت ظاہر کرتی ہے اللہ تعالیٰ انوکھے کرشمات کےذریعہ بنی نوع انسان کو اپنی قدرت سے واقف کرواتے رہتے ہیں ۔

ایسا ہی ایک قدرت کا نایاب کرشمہ ہم آ پ کو بتانے جارہے ہیں جو قدرت کے کرشمہ کی منہ بولتی تصویر ہےتلنگانہ ریاست کےجگتیال ضلع میں مٹ پلی منڈل کے آتماکور موضع کے ایک ماہی گیر گُلہ پلی راجا نرسوکو ایک نایاب‘ اور انوکھی مچھلی ملی۔

ماہی گیر راجا نرسو آج جب مچھلیوں کے شکار کےلۓ تالاب گیا۔ مچھلیاں پکڑنے کے دوران جال میں ایک نایاب مچھلی پھنس گئی۔جس کو دیکھ کر  وہ حیرت میں پڑھ گیا۔

مچھلی دیکھنے میں انتہائی دلچسپ اورانوکھی ہے عام مچھلیوں سے ہٹ کر اسکی بناوٹ ہے مچھلی پر خوشنما پر کے ساتھ نقش و نگار بھی بنے ہوئے ہیں جو دیکھنے لائق ہے۔

راج نرسو نے بتایاکہ وہ کئی برسوں سے ماہی گیری رہا ہے لیکن اپنی زندگی میں اسطرح کی مچھلی اس نے کبھی نہیں دیکھی۔اس مچھلی کی تعلق سے جب محکمہ سمکیات کے عہدیداروں کو بتایا تو انھوں نے کہاکہ اسےایک ایلین ڈیول فیش کہا جاتا ہے

جو زیادہ تر سمندر وں میں پائی جاتی ہےاور تلنگانہ کے تالابوں میں یہ بہت کم پائی جاتی ہے‘ حالیہ دنوں بارشوں کی وجہ سےپانی کے شدید بہاو کی وجہ شاید یہ مچھلی تالاب میں آئی ہو۔