نوجوان گرفتار
پٹنہ: 27؍مارچ
(زین نیوز)
بہار کے بختیار پور میں سی ایم نتیش کمار کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پٹنہ کے بختیار پور میں ایک نوجوان نے نتیش کمار کو گھونسا مارا تاہم وزیراعلیٰ کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ پولیس نے بدتمیزی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ واقعہ پٹنہ کے ایس ایس پی اور ڈی ایم کے سامنے پیش آیا۔
Bihar | A youth tried to attack CM Nitish Kumar during a program in Bakhtiarpur. The accused was later detained by the Police.
(Viral video) pic.twitter.com/FoTMR3Xq8o
— ANI (@ANI) March 27, 2022
یہاں اے ڈی جی لاء ان آرڈر سنجے کمار سنگھ نے کوئی بھی معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی معلومات صرف پٹنہ کے ایس ایس پی اور ڈی ایم دیں گے۔
واضح رہے کہ سی ایم نتیش کمار بختیار پور کے ایک سرکاری اسپتال کے پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ وہاں وہ آزادی پسند جنگجو شلبھدر جی کے مجسمے پر پھول چڑھا رہے تھے۔
https://twitter.com/UtkarshSingh_/status/1508073176856551428
اسی دوران ایک نوجوان آیا اور تیزی سے وزیر اعلیٰ کے قریب پہنچا اور ان پر حملہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ کی سیکیوریٹی پر تعینات سیکورئٹی اہلکاروں نے انہیں فوری گرفتار کرلیا۔
حملہ آور کے بارے میں بتاہا جا رہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیاہے
سی ایم نتیش کمار بارہ لوک سبھا حلقہ کے 2 روزہ نجی دورے پر ہیں۔ وہ یہاں اپنے پرانے ساتھیوں سے مل رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اتوار کی شام کو سی ایم بختیار پور میں شیل بھدر کی مورتی پر پھول چڑھا رہے تھے۔

اس کے بعد شنکر ورما نامی نوجوان بھیڑ سے نکل کر پٹنہ کے ایس ایس پی، ڈی ایم اور سی ایم سیکوریٹی گارڈ کے سامنے اسٹیج پر پہنچے اور پیچھے سے ان پر حملہ کردیا۔
سی ایم سیکورئٹی اہلکاروں نے نوجوان شنکر ورما کو گرفتار کر کے بختیار پور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تاہم اس حملے کو وزیراعلیٰ کی سیکورئٹی میں بڑی کوتاہی قرار دیا جا رہا ہے اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس پورے معاملے میں اے ڈی جی (ہیڈ کوارٹر) جتیندر سنگھ گنگوار نے کہا کہ پورے واقعہ سے متعلق تمام پہلوؤں کی اچھی طرح سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ پولیس اہلکاروں اور دیگر اہلکاروں پر بھی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا۔ قصورواروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ جلد ہی اس معاملے کی مکمل رپورٹ سامنے آئے گی
وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر ماضی میں بھی حملے ہو چکے ہیں۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعلیٰ مدھوبنی کے ہرلاکھی اسمبلی حلقہ میں ایک ریلی پر بھی حملہ ہوا تھا
۔
