وزیر اعلیٰ کے سی آر کا دورہ گاندھی ہاسپٹل۔ کوڈ ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت

بین الریاستی تازہ خبر

حیدرآباد19؍مئی
(زین نیوز)
سرکار ی دواخانو ں میں کوویڈ مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی خدمات معالجے کے انتظامات اور سہولیات کی جانچ اورمریضوں کو بھروسا دلانے کے لئے وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نے آج دوپہر گاندھی ہاسپیٹل کا دورہ کیا ہے ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہمراہ پراگتی بھون سے سیدھے سکندرآباد کے گاندھی ہاسپٹل پہنچے

گاندھی دواخانےمیں آج دو پہر پہنچے سی ایم کے سی آر نے بغیر پی پی آئی کٹس کے تقریباً ایک گھنٹہ تک کوویڈوارڈ کے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانیوالی طبی خدما ت ‘ علاج معالجے کے انتظامات کے متعلق تفصیلات دریافت کیں اور مریضوں کو یقین  بھروسہ اور ہمت دلائی کے وہ انکے ساتھ ہیں

علاوہ ازیں انھوں نے گاندھی ہاسپٹل میں زیر علاج کوویڈ مریضوں کے ‘ ‘ آئی سی یو‘ ایمرجنسی ‘ آوٹ پیشنٹ وارڈس‘ اور جنرل وارڈ س میں مریضوں کے قریب پہنچ کر تمام مریضوں سے سے براہ راست گفتگو کی ان کا نام اوران کی خیریت دریافت کی ہمت دلائی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

انھوں نے مریضوں سے دواخانے میں فراہم کیے جانے والے علاج اور مریضوں کو فراہم کیے جانےوالے غذا کے معیار کے متعلق دریافت بھی کیا۔ اس موقع پر انکی توجہ میں آئے ہوئے مسائل کی یکسوئی کے لئے عہدیداروں کو ہدایت دی

اس موقع پر انھوں نے گاندھی ہاسپٹل میں لگائے گئے آکسیجن پلانٹ کا معائنہ کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر گاندھی ہاسپٹل میں حال ہی میں ایک منٹ میں 2،000 لیٹر آکسیجن تیار کرنے والا آکسیجن پلانٹ لگایا گیا تھا۔

انھوں نے گاندھی ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجاراجو سے پلانٹ کے کام کرنے کے طریقہ کار اورآکسیجن کی خالصیت کے تعلق سے دریافت کیا۔چیف منسٹر نے کنٹرایکٹ نرسوں اور گاندھی میں طبی خدمات فراہم کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔اور اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈال کر مریضوں کی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کومبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے نازک وقت پر لوگوں کے لئے کھڑے ہونے کی ضرورت جونیر ڈاکٹروں پر ہے خدمات انجا م دیںجو بھی مسائل ہیں مجھ سے ربط پیدا کریں میں مکمل طورپرآپ کی مدد کروں گا

۔
وزیراعلیٰ نے میڈیکل افسران کو ہدایت کی کہ جونیئر ڈاکٹروں اور نرسوں کی مسائل کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق فور ی طور پر تجاویز بھیجیں۔

اس موقع پر وزیر ہریش راؤ ، چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمار ،چیف سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت ایس اے ایم رضوی ، سی ایم سکریٹری کوویڈ اسپیشل آفیسر راجاسیکھر ریڈی ، سی ایم وی ایس ڈی گنگادھر ، ڈی ایم ای رمیش ریڈی ، گاندھی سپرنٹنڈنٹ راراجو اور پولیس کمشنر انجن کمار موجود تھے

 

یہ بھی پڑھیں حیدرآباد میں مسلم ڈرئیور کو ٹریفک پولیس کی جانب سے تشددکا نشانہ بنانے کا واقعہ