کے سی آر صحت مند۔ایک ہفتہ آرام کا مشورہ۔چیف آف میڈیکل سرویس ڈاکٹر وشنو ریڈی
حیدرآباد: 11؍مارچ
(زین نیوز)
چیف منسٹرتلنگانہ کے سی آر یشودا کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہاں سے سی ایم پرگتی بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ آج صبح
وزیراعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نےبایاں بازو درد کی شکایت کے بعدآج سوماجی گوڈا کے یشودا اسپتال منتقل کیا گیا جہاںخاندانی ڈاکٹرس کی موجودگی میں ڈاکٹروں نے انکا تفصیلی معائنہ کیا بعد ازاں انکے معتدد ٹسٹ بھی کیے گے۔ ابتدائی معائنوں کے بعد کے سی آر کا نجیوگرام اور سی ٹی ا سکین کیا گیا ۔
اس موقع سوماجی گوڈا یشودا ہاسپٹل کے چیف آف میڈیکل سرویس ڈاکٹر وشنو ریڈی نے پریس کانفرنس میںوزیر اعلیٰ کے سی آر کی صحت سے متعلق رپورٹ دیتےہوئے بتا یا کہ کے سی آر دو دنوں سے سستی کا شکار تھے اور انھوں نےبتایا کہ آج انہیں بائیں بازو میں درد ہے تو فورا ً اسپتال آنے کا مشورہ دیا گیا۔
چیف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پرمود نے کہا کہ خاندانی ڈاکٹرس موجودگی میں ڈاکٹروں نے انکا تفصیلی معائنہ کیا بعد ازاں انکے معتدد ٹسٹ بھی کیے گے۔ ابتدائی معائنوں کے بعد کے سی آر کا نجیوگرام اور سی ٹی ا سکین کیا گیا ۔انجیوگرام سے پتہ چلا کہ ان کے کوئی وال بلاکس نہیں ہے اور نہ ہی سانس پھولنے کی شکایت ہے۔کے سی آر کی 09؍فیصد ٹیسٹ رپورٹس نارمل آئیں ہیں۔مزید رپورٹ کا ملنا باقی ہے
ڈاکٹر ایم وی راؤ نے کہا کہ ایم آر آئی اسکین سے معلوم ہوا کہ کے سی آر کی گردن میں ایک چھوٹا سا مسئلہ تھا جو کہ صرف عمر سے متعلق مسئلہ تھا اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیںہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بی پی اور شوگر کی وجہ سے تھوڑے سستی کا شکار ہیں، انھیں ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہےچیف منسٹر کے سی آ ر کی صحت کو لیکر کوئی تشویش کی بات نہیں ہےکے سی آر صحت مند ہیں۔

ڈاکٹر ایم وی راؤ نے کہا کہ کے سی آر کوشام 4؍ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔کیونکہ ان کی صحت کی حالت نارمل ہےبتایا جاتا ہے کے سی آر ایراویلی میں فارم ہاؤس جائیں گے اور وہیں آرام کریں گے
چیف منسٹر کے ہمراہ انکی اہلیہ ان کی اہلیہ شوبھا’ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی آر ‘ رکن قانو ن ساز کونسل مسز کے کویتا‘ رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار یشودا موجودتھے
