کاما ریڈی :18؍جولائی
( پریس نوٹ )
( پریس نوٹ )
محمد فیروزالدین پریس سکریٹری ومولانا نظر الحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم کے زیر سرپرستی کاماریڈی واطراف کے مقامات پر عیدالاضحیٰ کے مبارک و مسعود موقع پر قربانی کا نظم کیا گیا
مختلف اصحابِ خیر نے قربانی کے مکمل جانور مہیا کئے بہت سوں نے قربانی کے حصے میں شریک ہوئے بعض احباب نے اپنے قربانی کا گوشت تقسیم کیلئے عنایت فرمایا الحمدللہ مجلس ہذا کے معلمین کرام وسرگرم کارکنان ومجلس کے خدام نے ( 49) دیہات کے (1243) مکانات تک قربانی کے گوشت کو (باوجود بارش کی کثرت) پہنچایا ہم تمام معاونین کا جنہوں نے اپنی قربانی مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے زیر اہتمام کروائی اور تقسیم کے لئے قربانی کا گوشت عنایت فرمایا ممنون و مشکور ہیں
اسی طرح تمام کارکنان ومعلمین خدام کے جن کی محنت سے گوشت بروقت پہنچایا جاسکا اللہ تعالیٰ تمام کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے دنیا و آخرت میں اس کا خوب سے خوب بدلہ نصیب فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلمحافظ محمد فہیم الدین منیری وٹرسیان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی98487875539014142314
